ETV Bharat / sports

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کے طور پر جے شاہ کی میعاد میں ایک سال کی توسیع - بی سی سی آئی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے طور پر جے شاہ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں متفقہ طور پر کیا گیا۔ جے شاہ نے جنوری 2021 میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن سے اے سی سی کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 5:15 PM IST

Updated : Jan 31, 2024, 9:47 PM IST

حیدرآباد: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جئے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ 31 جنوری کو اے سی سی بورڈ پینل نے متفقہ طور پر جے شاہ کو اے سی سی کا صدر مقرر کیا۔ جے شاہ کی توسیع کی تجویز سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے پیش کی تھی جسے اے سی سی کے تمام اراکین کی متفقہ طور پر حمایت حاصل تھی۔

انہوں نے اپنے گزشتہ دو ادوار میں بہت اچھا کام کیا ہے جس کی وجہ سے انھیں تیسری بار یہ عہدہ سونپا گیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے طور پر ان کی مدت ملازمت میں سالانہ جنرل میٹنگ میں متفقہ طور پر ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔

جے شاہ کے دور میں ایشیا کپ ٹی ٹوٹنٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس کے علاوہ وہ وقتاً فوقتاً بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازعات کو حل کرتے اور دونوں ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں کھیلنے پر راضی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

جے شاہ کو بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا جیسے ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے دور میں خواتین کی کرکٹ کو بھی بہت فروغ دیا ہے۔ اب ایشیا کے تمام ممالک خواتین کی کرکٹ پر بہت زور دے رہے ہیں۔ انہوں نے ویمنز ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد میں بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔

جے شاہ بی سی سی آئی کے لیے بھی اہم ثابت ہوئے ہیں۔ جب سے انہوں نے بطور سیکرٹری بی سی سی آئی کا چارج سنبھالا ہے بورڈ نے کافی تیزی سے ترقی کی ہے اور کھلاڑیوں کی آمدنی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات میں کافی بہتری آئی ہے۔ جئے شاہ مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی لیڈر امت شاہ کے بیٹے ہیں۔ واضح رہے کہ اے سی سی کا قیام سنہ 1983 میں ہوا تھا۔ اس تنظیم کا اصل ہدف ایشیاء میں کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔ اس وقت آئی سی سی کے 25 ممالک اس کے ممبر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jan 31, 2024, 9:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.