احمد آباد: گجرات ٹائٹنز بمقابلہ چنئی سپر کنگز کے درمیان ایک ہائی اسکورنگ میچ کھیلا گیا۔ گجرات ٹائٹنز نے اس میچ میں شاندار جیت حاصل کی۔ اس جیت کے بعد کپتان شبھمن گل اور ٹیم کے ارکان پر چنئی سپر کنگز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل اور ان کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ کے لئے قصوروار پایا گیا ہے۔رواں آئی پی ایل میں یہ دوسرا موقع ہے جب شبھمن گل کی قیادت والی ٹیم مقررہ وقت میں 20 اوورز مکمل کرنے ناکام رہی ہے۔
آئی پی ایل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چونکہ یہ ان کی ٹیم کا سیزن کا دوسرا سلو اوور ریٹ کا معاملہ ہے اس لیے گل پر 24 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، پلئنگ الیون کے ہر رکن بشمول امپیکٹ پلیئر کو انفرادی طور پر 6 لاکھ روپے یا اپنی متعلقہ میچ فیس کا 25 فیصدادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:گجرات ٹائٹنس نے چنئی سپرکنگس کو 35 رنوں سے شکست دی
غور طلب ہے کہ کپتان گیل اور اوپنر سائی سدرشن کی طوفانی سنچریوں کی مدد سے گجرات نے یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں سی ایس کے کو 35 رن سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی گجرات کی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں برقرار ہیں۔ گجرات نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں پر 231 رنز بنائے اور پھر رتوراج گائیکواڈ کی قیادت میں ٹیم 8 وکٹوں پر 196 رنز ہی بنا سکی۔