ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 12:28 PM IST

Bangladesh Defeated Sri Lanka: شانتو کی 122 رنز کی ناٹ آؤٹ سنچری اور مشفق الرحیم کی 73 رنز کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے سری لنکا کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آج چھ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

بنگلہ دیش نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی
بنگلہ دیش نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

چٹاگانگ: 256 رنز کے تعاقب میں اترنے والے بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 23 رنز کے اسکور پر اس کی تین وکٹیں گر گئیں۔ لٹن کمار داس صفر، سومیا سرکار تین رنز، محمد توحید ہردوئے تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور پھر محمود اللہ چوتھی وکٹ پر 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شانتو اور مشفق الرحیم نے اننگز کی ذمہ داری سنبھالی اور پانچویں وکٹ کے لیے 165 رنز کی شراکت قائم کی۔ شانتو نے 129 گیندوں میں 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 122 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہیں مشفق الرحیم نے 84 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش نے 44.4 اوورز میں چار وکٹوں پر 257 رنز بنانے کے بعد یہ میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پرمود مدوشن اور لاہیرو کمارا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کے اوپنرز پاتھم نسانکا اور اویشکا فرنینڈو نے مل کر پہلی وکٹ کے لیے 71 رنز جوڑے۔ اس دوران فرنینڈو 33 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نسانکا بھی 36 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سماراویکراما تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور چرتھ اسالنکا 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کوسل مینڈس اور لیانج نے شاندار بلے بازی کی اور نصف سنچری اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: راچن اور امیلیا نے نیوزی لینڈ کرکٹ کا سب سے بڑا ایوارڈ جیتا

کوسل مینڈس نے 75 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ اس اننگز کے ساتھ انہوں نے ایشیائی سرزمین پر اپنے 2500 رنز بھی مکمل کر لیے۔ لیانج نے 69 گیندوں میں 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی تیسری نصف سنچری ہے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 255 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام، تسکین احمد اور تنظیم حسن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ مہدی حسن معراج نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.