نئی دہلی: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آل راؤنڈر شکیب الحسن پر تمام ٹاپ لیول ٹورنامنٹس میں گیندبازی کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق تجربہ کار کرکٹر پر بی سی بی نے اتوار کو پابندی عائد کر دی تھی۔ اس سے قبل شکیب کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے انہیں باؤلنگ کرنے سے روک دیا تھا۔
بی سی بی کے بیان پر لکھتے ہوئے ای ایس پی این کرک انفو نے کہا کہ 'بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو مطلع کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے تحت ہونے والے مقابلوں میں باؤلنگ کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ شکیب کو بنگلہ دیش سے باہر ڈومیسٹک کرکٹ مقابلوں اور بین الاقوامی کرکٹ میں بھی باؤلنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
قبل ازیں، شکیب ستمبر میں ایک انگلش کاؤنٹی کرکٹ میچ کے دوران مشکوک ایکشن کے لیے رپورٹ کیے جانے کے بعد برطانیہ میں آئی سی سی کے ایک تسلیم شدہ ٹیسٹنگ سینٹر، لافبورو یونیورسٹی میں اپنے ایکشن کے جائزے میں ناکام ثابت ہوئے تھے۔
🚨 SHAKIB AL HASAN SUSPENDED FROM BOWLING IN INTERNATIONAL CRICKET. 🚨#Avisha#GrandeFratello #StarAcademyLeLive #LingOrm #DailynewsAwards2024 #WinterAhead #จุงดัง #BamBam #IRENE #AIart #DailynewsAwards2024xLMSY pic.twitter.com/4dzZiIFBLo
— Cricket lover 🇮🇳🇮🇳 (@I_am_Unkar007) December 16, 2024
شکیب بلے باز کے طور پر کھیل سکیں گے
اگرچہ ان کے باؤلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم شکیب ایک ماہر بلے باز کے طور پر کھیل سکتے ہیں۔ وہ اب بھی ایک فعال ون ڈے کھلاڑی ہیں، لیکن گزشتہ چار ہفتوں میں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لیے منتخب نہیں ہوئے ہیں۔ وہ اس وقت لنکا T10 کا حصہ ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ پابندی ان کے کریئر پر کیا اثر ڈالتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ویراٹ کوہلی نے راہل ڈراوڈ کا ایک بڑا ریکارڈ توڑا، 100ویں ٹیسٹ میں دو رنز بنا کر کیا کمال
جسپریت بمراہ نے فائیو وکٹ ہال حاصل کر تاریخ رقم کی، یہ 3 ریکارڈ اپنے نام کر لیے