ڈھاکہ: ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سری لنکا نے میزبان بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کے سلامی بلے بازوں مدوشنکا اور دھمھ کرونارتنے نے محتاط انداز میں اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 96 رنوں کی شراکت داری کی۔
نیشان مدشکا 57 رنوں کے انفرادی اسکور پر رن آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔اس وقت سری لنکا کا مجموعی 96 رن تھا۔اس کے بعد دھمتھ کرونارتنے نے کوسال مینڈس کے ساتھ اننگ سنوارنے کی بھر پور کوشش کی۔دونوں بلے بازوں نے بنگہ دیشی گیندبازوں کی جم کر خبر لی۔میدان کے چاروں طرف خوبصورت شاٹس لگائے۔ دھمتھ کرونارتنے اور کوسال مینڈس نے دوسرے وکٹ کے لئے 114 رنوں کی شاندار شراکت داری کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو تشفی بخش مقام تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔سری لنکا کے 210 رنوں کے مجموعی اسکور پر دھمتھ کرونارتنے 86 رنوں کی شاندار اننگ کھیلنے کے بعد حسن محمود کی گیندپر کلین بولڈ ہوگئے۔
یہ بھی پٹڑھیں: بھارت نومبر سے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گا - Border Gavaskar Trophy
سری لنکا کے 263 رنوں کے مجمعوعی اسکور پر کوسال مینڈس 96 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔وہ چار رنوں سے سنچری سے محروم رہ گئے۔پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 314 رن بنا لئے ہیں۔دنیش چنڈیمل 34 رن اور دھننجے ڈی سلوا 15 رن بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود دو جبکہ شکیب الحسن کو ایک وکٹ ملا۔