ETV Bharat / sports

ٹرافی یا کٹورا، اسکاٹ لینڈ نے آسٹریلیا کو سیریز جیتنے پر یہ کیا دے دیا؟ - Scotland vs Australia Trophy

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 11, 2024, 4:24 PM IST

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے 15 ہزار 182 کلومیٹر دور اسکاٹ لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے گئی تھی۔ جہاں انہوں نے اسکاٹ لینڈ کو سیریز میں کلین سویپ بھی کیا۔ لیکن سیریز جیتنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کپتان کو ایک ایسی ٹرافی دے دی گئی جو سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس ٹرافی کے تعلق سے ؑجیب و غریب مزاحیہ دعوے بھی کر رہے ہیں۔

Scotland vs Australia Trophy
ٹرافی یا کٹورا، اسکاٹ لینڈ نے آسٹریلیا کو سیریز جیتنے پر یہ کیا دے دیا؟ (AP PHOTO)

حیدرآباد: آسٹریلوی ٹیم اس وقت محدود اوورز کی سیریز کے لیے انگلینڈ میں ہے لیکن انگلینڈ جانے سے پہلے اس ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کا دورہ کیا۔ جہاں انھوں نے 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں اسکاٹ لینڈ کو کلین سویپ بھی کر دیا۔ لیکن کرکٹ شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب سیریز جیتنے پر آسٹریلیا کو ایک ایسی ٹرافی دے دی گئی جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ خود آسٹریلیائی کھلاڑی بھی کچھ دیر تک سکتے میں پڑ گئے۔

دراصل اسکاٹ لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد آسٹریلیا کو ایک خاص قسم کا پیالہ بطور ٹرافی دیا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ ٹرافی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی اور لوگ اس کے بارے میں مختلف قسم کے مزاحیہ تبصرے بھی کرنے لگے لیکن اگر آپ اس 'پیالے' کو ایک عام برتن سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو پھر آپ غلطی پر ہیں۔ کیونکہ اس 'پیالے' کی اسکاٹ لینڈ میں کافی اہمیت ہے۔

اس 'پیالے' کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اسکاٹش کا روایتی پیالہ ہے۔ جسے شراب پینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جس کے بعد اسکاٹ لینڈ کے قومی مشروب وہسکی کو 'باؤل' میں ڈالا گیا اور پھر تمام آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے ایک ایک گھونٹ پیا۔

اسکاٹ لینڈ کی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو 'باؤل' بطور ٹرافی پیش کیا گیا اور اس کے ساتھ کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ جیسا کہ تمام ٹیمیں ٹرافیوں کے ساتھ کرتی ہیں۔

اسکاٹ لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے اور وہاں کے روایتی کپ بطور ٹرافی حاصل کرنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگئی ہے۔ جہاں آسٹریلیا کو انگلینڈ میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جو 11 ستمبر سے 15 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز بھی 15 ستمبر سے شروع ہوگی۔ یہ ون ڈے سیریز 29 ستمبر تک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.