ETV Bharat / sports

ونیش پھوگاٹ کے بعد ایک اور کھلاڑی کو اولمپکس میں نااہل قرار دے دیا گیا - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

پیرس اولمپکس 2024 سے ہنوستان کی پہلوان ونیش پھوگاٹ کی نااہلی کے بعد ایک اور کھلاڑی کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔واقعے کو لے کر پیرس اولمپکس ایک بار موضوع بحث بن گیا ہے۔

ونیش پھوگاٹ کے بعد ایک اور کھلاڑی کو اولمپکس میں نااہل قرار دے دیا گیا
ونیش پھوگاٹ کے بعد ایک اور کھلاڑی کو اولمپکس میں نااہل قرار دے دیا گیا ((AP Photo))
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 10, 2024, 7:49 PM IST

پیرس (فرانس): بی گرل تلاش کے نام سے مشہور افغان پناہ گزین بریکر منیزہ تالاش کو اولمپک گیمز کے پہلے بریکنگ مقابلے سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تالاش نے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ کی انڈیا سرجو، جسے بی گرل انڈیا کے نام سے مشہور ہے، کے خلاف 'فری افغان ویمن' کیپ پہن کر میدان میں اتری۔

21 سالہ تالاش کا تعلق افغانستان سے ہے اور اولمپک ریفیوجی ٹیم کی نمائندگی کرتی ہے، پری کوالیفائر راونڈ میں ہالینڈ کی کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر وہ نااہل نہ بھی ہوتیں تب بھی وہ اگلے راؤنڈ تک نہیں پہنچ پاتی۔

افغانستان کی لڑکی کے کوالیفائنگ ایونٹ کے لیے رجسٹریشن سے محروم رہنے کے بعد ایک بار پری کوالیفائر مقابلے کو اولمپک روسٹر میں شامل کیا گیا۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسے اپنے ملک میں طالبان کی سخت حکمرانی کو چیلنج کرنے کی کوششوں کے بارے میں جاننے کے بعد شرکت کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں:'ماں میں ہار گئی۔۔۔' پیرس اولمپک میں گولڈ کا خواب ٹوٹنے کے بعد ونیش پھوگاٹ نے کشتی کو الوداع کہا

اولمپک گیمز میں میدان اور پوڈیم پر کسی بھی قسم کے سیاسی بیانات اور نعروں کی اجازت نہیں ہے۔ پیرس اولمپکس کے لیے آئی او سی کی طرف سے مشترکہ رہنما خطوط کا قاعدہ 50 کہتا ہے کہ کوئی بھی تشہیر یا پیغام ، تجارتی یا بصورت دیگر، کسی بھی شخص کے خلاف، کھیلوں کے کسی بھی لباس یا سامان پر ظاہر نہیں ہو سکتا جو اس کے پہنے یا استعمال کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.