ETV Bharat / sports

کے کے آر کی جیت کے بعد شاہ رخ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا - IPL 2024 - IPL 2024

KKR Quakify For Final 2024 کولکاتا نائٹ رائڈرس کے شریک مالک شاہ رخ خان نے کے کے آر کے آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں جگہ بنانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں موجود شیدائیوں کا شکریہ ادا کیا۔

کے کے آر کی جیت کے بعد شاہ رخ خان کا مداحوں کو شکریہ ادا کیا
کے کے آر کی جیت کے بعد شاہ رخ خان کا مداحوں کو شکریہ ادا کیا ((IANS PHOTOS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 1:53 PM IST

احمدآباد: آئی پی ایل 2024 میں کوالیفائر-1 کے ہائی وولٹیج میچ میں کولکاتا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ میں حیدرآباد نے بیٹنگ اور گیند بازی دونوں میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حیدرآباد نے 19.3 اوور میں تمام وکٹیں گنوا کر 159 رنز بنائے جو کولکتہ نے آسانی سے 13.4 اوور میں حاصل کر لیے۔کولکاتا نے دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

شاہ رخ نے احمد آباد کا شکریہ ادا کیا

کولکاتا نائٹ رائڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان نے میچ کے بعد احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ بیٹا ابرام اور بیٹی سہانا بھی موجود تھے۔ یہی نہیں شاہ رخ خان نے اپنے مشہور سگنیچر پوز سے مداحوں کو متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد کو شکست دے کر کے کے آر آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی - IPL 2024 Qualifier 1

دوسری طرف کے کے آر کے منٹور گوتم گمبھیر کا ردعمل دیکھنے کے قابل تھا جیسے ہی کولکاتا نے حیدرآباد کے خلاف شکست دے کر فائنل میں ٹکٹ حاصل کیا۔ گوتم گمبھیر نے شاندار انداز میں جشن منایا ۔ جیت کے بعد ان کی جشن کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کافی جارحانہ نظر آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.