ETV Bharat / sports

گریٹر نوئیڈا میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان مقابلہ - Afghanistan to Host Bangladesh

BCCI Allows Afghanistan To Host Bangladesh For ODI بی سی سی آئی نے افغانستان کی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنی آئندہ سیریز کی میزبانی بھارت میں کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ گریٹر نوئیڈا میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میجس کھیلے جائیں گے۔ یہاں تین ونڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا انعاقد ہوگا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 23, 2024, 7:39 PM IST

گریٹر نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے شہید وجے سنگھ پاتھک اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو چار سال بعد بین الاقوامی میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ یہاں پر افغانستان بنگلہ دیش کے ساتھ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گا۔یہ گراؤنڈ افغانستان کا ہوم گراؤنڈ بھی ہے ۔ پہلا ون ڈے میچ 25 جولائی، دوسرا 27 جولائی اور تیسرا 30 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 2 اگست، دوسرا 4 اگست اور تیسرا 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔ T-20 میچز فلڈ لائٹ میں ہوں گے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اس کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ افغانستان کی ٹیم 11 جولائی کو بھارت آئے گی۔ جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم 21 جولائی کی رات گئے بھارت پہنچ جائے گی۔ 23 جولائی سے بنگلہ دیش کی ٹیم شہید وجے سنگھ پاتھک اسپورٹس کمپلیکس میں پریکٹس کرے گی۔ بنگلہ دیشی ٹیم 7 اگست کو روانہ ہوگی۔ افغانستان نے کئی میچ کھیلے ہیں۔
افغانستان کی ٹیم اس سے پہلے گریٹر نوئیڈا میں اپنی ہوم سیریز کھیل چکی ہے لیکن طالبان کے دور کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ ٹیم یہاں کھیلے گی۔ ٹیم نے آخری بار گریٹر نوئیڈا میں چار سال پہلے 2020 میں میچ کھیلا تھا۔ اس اسٹیڈیم نے اپریل 2016 میں افغانستان اور نمیبیا کے درمیان آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ میچ کی میزبانی کی تھی۔ اس کے علاوہ افغانستان نے یہاں آئرلینڈ کے خلاف بھی ایک میچ کھیلا ہے۔
تیاریاں شروع ہو گئیں:
اسپورٹس کمپلیکس گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد اتھارٹی نے میچ سے قبل تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پچ کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچوں کی وہیل چیئر کرکٹ سیریز کا اختتام یہںں ہوا۔ اسٹیڈیم کی گنجائش تقریباً آٹھ ہزار تماشائیوں کی ہے۔ تاہم سٹیڈیم کمپلیکس میں تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ 2015 میں پہلی بار اتر پردیش کرکٹ ٹیم اور بڑودہ کرکٹ ٹیم کے درمیان اسٹیڈیم میں رنجی ٹرافی کا میچ کھیلا گیا تھا۔ اس کے علاوہ گریٹر نوئیڈا نے 2016 میں دلیپ ٹرافی میچوں کی میزبانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.