ETV Bharat / sports

افغانستان ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں،آسٹریلیا کا خواب چکناچور - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

کنگسٹن میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر8 کے گروپ 1 میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 8 رنوں سے شکست دے کر میگا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں کوالیفائی کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹی 20 عالمی کپ میں آسٹریلیا کا سفر یہیں ختم ہو گیا ہے۔

افغانستان ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں، بنگلہ دیش کو شکست
افغانستان ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں، بنگلہ دیش کو شکست (Photo: AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 10:50 AM IST

Updated : Jun 25, 2024, 1:04 PM IST

برج ٹاون: افغانستان کے 115 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 105 رنوں پر سمٹ گئی۔ بنگلہ دیش کی شروعات مایوس کن رہی اور 16 رنوں کے مجموعی اسکور پرےنضید حسن بغیر کھاتہ کھولے فضل فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اس کے بعد بنگلہ دیش کی اننگ لڑکھڑا گئی اور پورے میچ کے دوران سنبھل نہیں پائی۔کپتان نجمل الحسن(5)،شکیب الحسن(0)،محمود اللہ(6)،رشاد حسن(0)،تنظیم حسن شکیب(3)،تشکین احمد(2)،مستفیض الرحمان(0) جلد پویلین لوٹ گئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سلامی بلے باز لیٹن داس افغان حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 49 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔اس کے علاوہ سومیہ سرکار نے 10 رن اور توحید ہردے نے 14 رن بنائے۔

افغانستان کی جانب سے فاسٹ بالر نوین الحق اور راشد خان نے چار چار وکٹ حاصل کئے۔اس کے علاوہ فصل فاروقی اور گلدالدین نائب کو ایک ایک وکٹ ملا۔

افغانستان ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں،آسٹریلیا کا خواب چکناچور
افغانستان ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں،آسٹریلیا کا خواب چکناچور (Photo: AP)

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔سلامی باز رحمن اللہ گرباز (43رن)اور ابراہیم زدران(18رن) نے پہلے وکٹ کے لئے 59 رنوں کی شراکت داری کی۔

دونوں بلے بازوں کے آوٹ ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم نے میچ میں واپس آنے کی کوشش کی۔عظمت اللہ عمرزائی 10 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔کپتان راشد خان نے10 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 19 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسن تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔اس کے علاوہ تسکین احمد اور مستفض الرحمان کو ایک ایک وکٹ ملا۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر8 کے گروپ 1 میں ہندوستان نے اپنے تینوں میچ جیت کر غئر مفتوح ریکارڈ کے ساتھ سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا۔افغانسان نے تین میچوں میں دو میچوں میں جیت اور ایک میں شکست کے ساتھ 4 پوائنٹ کی بدولت دوسری پوزیشن رہتے ہوئے سیمی فائنل میں کوالیفائی۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کو شکست دے کرہندوستان سیمی فائنل میں

اس کے علاوہ آسٹریلیائی ٹیم کو تین میچوں میں سےدو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دو پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی جبکہ بنگلہ دیش کوتینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ آخری پوزیشن پر رہی

Last Updated : Jun 25, 2024, 1:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.