ETV Bharat / sports

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے سیریز ملتوی کرنے پر اے سی بی نے مایوسی کا اظہار کیا - Afghanistan Cricket Board

Afghanistan Cricket Board افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ تیسری بار دو طرفہ سیریز ملتوی کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے متبادل حل تلاش کرنے پر زور دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے سیریز ملتوی کرنے پر اے سی بی نے مایوسی کا اظہار کیا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 20, 2024, 5:00 PM IST

کابل:افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اے سی بی کی آسٹریلوی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ کرکٹ بورڈز پر اپنی پالیسیاں مسلط کرنے کے بجائے تمام خطوں میں کرکٹ کی ترقی کی حمایت پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ اے سی بی کی اعلیٰ انتظامیہ پہلے کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ بات چیت میں شامل ہوئی تھی اور عوامی طور پر دستبرداری کا اعلان کرنے کے بجائے متبادل حل تلاش کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

اے سی بی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والی ٹی 20 سیریز کو سی اے کے وفد کی موجودگی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منظوری دی تھی۔ اے سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا سے ایک مکمل رکن ملک کے طور پر اپنی پوزیشن کا احترام کرنے، سمجھنے اور بیرونی دباؤ اور/ یا سیاسی اثرات کے سامنے جھکنے کے بجائے متبادل حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی، کہا،افغانستان میں خواتین کے حالات بدتر

بورڈ نے 'دنیا بھر میں غیر جانبدار اور سیاست سے پاک کرکٹ' پر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت کے لیے بھی تیار ہے کہ کرکٹ 'سیاسی اثر و رسوخ سے پاک' رہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.