ETV Bharat / sports

شکست سے دلبرداشتہ نہیں ہوئے: افغانی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کا بیان - AFGHAN CAPTAIN RASHID KHAN - AFGHAN CAPTAIN RASHID KHAN

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ کھیل میں جیت اور ہار لگی رہتی ہے۔ سیمی فائنل میں شکست سے ہم دلبرداشتہ نہیں ہوئے بلکہ مستقبل میں کڑی محنت کرنے کا سبق لے کر جا رہے ہیں۔

شکست سے دلبرداشتہ نہیں ہوئے:راشد خان
شکست سے دلبرداشتہ نہیں ہوئے:راشد خان ((IANS PHOTO))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 1:56 PM IST

بارباڈو: افغانستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی افغانستان کا سفر یہیں ختم ہوا۔جنوبی افریقہ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں وہ ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ میچ میں فاتح ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔

یہ پہلا موقع تھا جب افغانستان آئی سی سی کے کسی ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میں پہنچا۔ کرکٹ میں فتح نے کرکٹ شائقین اور افغانستان کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ آسٹریلیا کے خلاف فتح کے بعد افغانستان میں جشن کا سماں تھا۔ اس کے بعد جب افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تو افغان شائقین سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد افغانستان کے کپتان راشد خان نے بڑی بات کہہ دی ہے۔ وہ اس شکست سے دلبرداشتپ نہیں ہیں بلکہ اس سے سبق سیکھا اور مستقبل میں کڑی محنت کریں گے۔انہوں نے سیمی فائنل تک پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

سیمی فائنل میں شکست کے بعد راشد خان نے میچ کے بعد پریزنٹیشن انٹرویو میں اپنے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ انہوں نے بڑے جذبات اور مسکراہٹ کا مظاہرہ کیا۔ان کاکہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے اپنا رول نبھایا۔ٹیم ورک کی وجہ سے ہم یہاں تک پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 عالمی کپ میں افغانستان کا سفر اختتام کو پہنچا، سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

افغانستان کے کپتان نے کہاکہ یہ ہمارے لیے صرف ایک شروعات ہے، ہمارے پاس کسی بھی ٹیم کو ہرانے کا اعتماد اور یقین ہے۔ ہمیں صرف اپنا عمل جاری رکھنے اور اسے سیکھنے کے تجربے کے طور پر لینے کی ضرورت ہے۔ ہم نے اس ٹورنامنٹ میں بہت کچھ حاصل کیا ہے ۔یہ ہمارے لیے بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے۔ہم سخت محنت کریں گے اور مستقبل میں مضبوطی سے واپس آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.