نوئیڈا: افغانستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کا پہلا دن منسوخ ہونے کی وجہ سے کافی مایوس ہے۔ تاہم افغانستان کی کرکٹ ٹیم گریٹر نوئیڈا اسٹیڈیم میں ناکافی انفراسٹرکچر اور سہولیات کے فقدان پر اپنے غصہ برداشت نہیں کر سکی۔
ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بارش نہ ہونے کے باوجود سہولیات کے فقدان اور پانی کے ناقص نکاسی کی وجہ سے ایک گیند بھی نہیں پھینکی گئی۔ جس کے نتیجے میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے غصے میں کہا کہ وہ دوبارہ یہاں کبھی نہیں آئیں گے۔
واضح رہے کہ گریٹر نوئیڈا کے شہید وجے سنگھ اسپورٹس کمپلیکس اسٹیڈیم میں بی سی سی آئی کی اجازت کے بغیر پرائیوٹ لیگ کرانے اور پھر ان میچز میں فکسنگ کرانے کے الزام میں بی سی سی آئی نے 2017 میں یہاں میچ کرانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
Day 2 Abandoned! 😕
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) September 10, 2024
Day 2 of the one-off #AFGvNZ Test has officially been called off. Despite multiple efforts to dry the surface, the outfield remained unfit for play.#AfghanAtalan | #AFGvNZ | #GloriousNationVictoriousTeam pic.twitter.com/IB1GpKOZhw
اس کے بعد سے وہاں بی سی سی آئی سے متعلق کوئی میچ منعقد نہیں کیا گیا لیکن وہ اسٹیڈیم افغانستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے دے دیا گیا۔
اسٹیڈیم میں سہولیات کے فقدان پر ناراض افغانستان کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ان کی پہلی پسند لکھنؤ اسٹیڈیم تھی، لیکن انہیں نوئیڈا کے اس اسٹیڈیم میں کھیلنے کی اجازت دی گئی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے مزید کہا کہ اس اسٹیڈیم پر کافی زیادہ بد نظمی ہے۔ پریکٹس کی مناسب سہولیات کی کمی نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو پریشان کر دیا ہے۔ ہم یہاں دوبارہ کبھی نہیں کھیلیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ ٹیسٹ میچ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہے بلکہ آئی سی سی سے منسلک سیریز ضرور ہے۔