ETV Bharat / press-releases

پی ڈی پی، این سی اور کانگریس نے جموں و کشمیرمیں لاشوں پر سیاست کی: غلام علی کھٹانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 10:31 AM IST

غلام علی کھٹانہ نے پونچھ دورے کے دوران جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی دفتر میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت بہت سے خاص منصوبوں کو نافذ کررہی ہے جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا ماحول بنے گا۔

پی ڈی پی، این سی اورکانگریس نے جموں وکشمیرمیں لاشوں پرسیاست کی ہے: غلام علی کھٹانہ

پونچھ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن غلام علی کھٹانہ پونچھ دورے کے دوران کانگریس نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) پی) پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں رہنے کے لیے ان سیاسی جماعتوں نے جموں و کشمیر کی بدقسمت صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاشوں پر سیاست کی۔

پونچھ دورے کے دوران جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی دفتر میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت بہت سے خاص منصوبوں کو نافذ کر رہی ہے۔ ان میں جموں و کشمیر کے لیے کئی اسکیمیں شامل ہیں۔ اس کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا ماحول بنے گا۔

مزید پڑھیں:پارلیمنٹ انتخابات سے قبل جموں کا بدلتا ہوا سیاسی منظر نامہ

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی این سی اور کانگریس اور دیگر جماعتوں کے پاس دہشت گردی، خونریزی، بے روزگاری، فسادات اور قبرستانوں کو پروان چڑھانے کے علاوہ جموں و کشمیر کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ان جماعتوں نے جموں و کشمیر میں بے گناہ شہریوں کی لاشوں پر سیاست کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن اور ترقی لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے سماج کے ہر طبقے کے لیے کام کیا چاہے وہ پہاڑی ہو، گوجر ہو یا دیگر کمیونٹیز۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب جموں وکشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.