ETV Bharat / literature

رخسار پر منتخب اشعار: اب میں سمجھا ترے رخسار پہ تل کا مطلب - Shayari on Rukhsar - SHAYARI ON RUKHSAR

'منتخب اشعار' کی سریز میں آج 'رخسار' کے عنوان پر نامور اردو شاعروں کے بہترین و منتخب اشعار آڈیو اور ویڈیو کی شکل میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے...

Urdu poetry on Rukhsar
رخسار پر منتخب اشعار (Etv Bharat Graphics)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 4:14 PM IST

رخسار پر بہترین اشعار (ETV Bharat)

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): اردو ادب میں شعرا نے محبوب کے حسن، اس کی آنکھوں، اس کے لب و رخسار اور زلف سمیت متعدد موضوعات پر اپنے احساسات کو پیش کیا ہے۔ آج یہاں قارئین کی خدمت میں 'رخسار' کے موضوع پر مختلف شعرا کے خوبصورت اور بہترین اشعار پیش کیے جا رہے ہیں:

سو دیکھ کر ترے رخسار و لب یقیں آیا

کہ پھول کھلتے ہیں گل زار کے علاوہ بھی

احمد فراز

ان کے رخسار پہ ڈھلکے ہوئے آنسو توبہ

میں نے شبنم کو بھی شعلوں پہ مچلتے دیکھا

ساحر لدھیانوی

اب میں سمجھا ترے رخسار پہ تل کا مطلب

دولت حسن پہ دربان بٹھا رکھا ہے

قمر مرادآبادی

اس کے رخسار دیکھ جیتا ہوں

عارضی میری زندگانی ہے

ناجی شاکر

جانے کس دم نکل آئے ترے رخسار کی دھوپ

مدتوں دھیان ترے سایۂ در پر رکھا

احمد مشتاق

قامت تری دلیل قیامت کی ہو گئی

کام آفتاب حشر کا رخسار نے کیا

حیدر علی آتش

رخسار پر ہے رنگ حیا کا فروغ آج

بوسے کا نام میں نے لیا وہ نکھر گئے

حکیم محمد اجمل خاں شیدا

حاجت نہیں بناؤ کی اے نازنیں تجھے

زیور ہے سادگی ترے رخسار کے لیے

حیدر علی آتش

چاہتا ہے اس جہاں میں گر بہشت

جا تماشا دیکھ اس رخسار کا

ولی محمد ولی

اس کی آنکھیں کلام کرتی ہیں

اس کے رخسار مسکراتے ہیں

ابو المجاہد زاہد

یہ بھی پڑھیں:

احمد فراز کی مشہور زمانہ غزل: سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں

VIDEO: بدن جلتا ہے اور میں بھیگتا رہتا ہوں بارش میں

رخسار پر بہترین اشعار (ETV Bharat)

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): اردو ادب میں شعرا نے محبوب کے حسن، اس کی آنکھوں، اس کے لب و رخسار اور زلف سمیت متعدد موضوعات پر اپنے احساسات کو پیش کیا ہے۔ آج یہاں قارئین کی خدمت میں 'رخسار' کے موضوع پر مختلف شعرا کے خوبصورت اور بہترین اشعار پیش کیے جا رہے ہیں:

سو دیکھ کر ترے رخسار و لب یقیں آیا

کہ پھول کھلتے ہیں گل زار کے علاوہ بھی

احمد فراز

ان کے رخسار پہ ڈھلکے ہوئے آنسو توبہ

میں نے شبنم کو بھی شعلوں پہ مچلتے دیکھا

ساحر لدھیانوی

اب میں سمجھا ترے رخسار پہ تل کا مطلب

دولت حسن پہ دربان بٹھا رکھا ہے

قمر مرادآبادی

اس کے رخسار دیکھ جیتا ہوں

عارضی میری زندگانی ہے

ناجی شاکر

جانے کس دم نکل آئے ترے رخسار کی دھوپ

مدتوں دھیان ترے سایۂ در پر رکھا

احمد مشتاق

قامت تری دلیل قیامت کی ہو گئی

کام آفتاب حشر کا رخسار نے کیا

حیدر علی آتش

رخسار پر ہے رنگ حیا کا فروغ آج

بوسے کا نام میں نے لیا وہ نکھر گئے

حکیم محمد اجمل خاں شیدا

حاجت نہیں بناؤ کی اے نازنیں تجھے

زیور ہے سادگی ترے رخسار کے لیے

حیدر علی آتش

چاہتا ہے اس جہاں میں گر بہشت

جا تماشا دیکھ اس رخسار کا

ولی محمد ولی

اس کی آنکھیں کلام کرتی ہیں

اس کے رخسار مسکراتے ہیں

ابو المجاہد زاہد

یہ بھی پڑھیں:

احمد فراز کی مشہور زمانہ غزل: سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں

VIDEO: بدن جلتا ہے اور میں بھیگتا رہتا ہوں بارش میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.