ETV Bharat / literature

اردو شعراء نے خواتین کے حقوق کی آواز بلند کی: پروفیسر ریشمہ پروین

عالمی یومِ خواتین کے حوالے سے پروفیسر ریشمہ پروین نے خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی، جرائم اور ان کے حقوق کی بازیابی پر عورتوں پر لکھی نظموں کا حوالہ دیتے ہوئے خصوصی بات چیت کی۔

اردو شعراء نے خواتین کے حقوق کی آواز بلند کی: پروفیسر ریشمہ پروین
اردو شعراء نے خواتین کے حقوق کی آواز بلند کی: پروفیسر ریشمہ پروین
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 11, 2024, 4:55 PM IST

اردو شعراء نے خواتین کے حقوق کی آواز بلند کی: پروفیسر ریشمہ پروین

لکھنؤ: آٹھ مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یومِ خواتین منایا جاتا ہے، اس موقع پر خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی، جرائم اور ان کے حقوق کی بازیابی پر بات چیت کی جاتی ہے اس مناسبت سے لکھنؤ کے کھن کھن جی پی جی کالج کی پروفیسر ریشمہ پروین نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کے حقوق کی آواز اردو شعرا نے بڑھ چڑھ کر کے بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے وہ لکھنؤ کے اسرار الحق مجاز ہوں، کیفی اعظمی ہوں، علامہ اقبال ہوں، یا پھر حالی اور سرسید ہوں سبھی نے خواتین کے حقوق کے لیے بہت کچھ لکھا اور کہا ہے۔

انہوں نے مجاز لکھنؤی کے شعر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ
"تیرے ماتھے پہ یہ آنچل بہت ہی خوب ہے لیکن
تو اس آنچل سے اگر پرچم بنا لیتی تو اچھا تھا
تیرے ماتھے کا ٹیکا مرد کی قسمت کا تارا ہے
اگر تو ساز بیداری اٹھا لیتی تو اچھا تھا"

وہیں کیفی اعظمی کی 'عورت' کے عنوان سے ایک پوری نظم ہے
"اٹھ میری جان میرے ساتھ ہی چلنا ہے تجھے
قلب ماحول میں لرزاں شرر جنگ ہیں آج
حوصلے وقت کے اور زیست کے ایک رنگ ہیں آج
آبگینوں میں تپاں ولولہ سنگ ہیں آج
حسن و عشق ہم آواز و ہم آہنگ ہیں آج
جس میں جلتا ہوں اسی آگ میں جلنا ہے تجھے
اٹھ میری جان میرے ساتھ ہی چلنا ہے تجھے

تیرے قدموں میں ہے فردوس تمدن کی بہار
تیری نظروں پہ ہے تہذیب و ترقی کا مدار
تیری آغوش ہے گہوارے نفس و کردار
تا بہ کے گرد تیرے وہم و تعین کا حصار
کوند کر مجلس خلوت سے نکلنا ہے تجھے
اٹھ میری جان میرے ساتھ ہی چلنا ہے تجھے

تو کہ بے جان کھلونے سے بہل جاتی ہے
تپتی سانسوں کی حرارت سے پگھل جاتی ہے
پاؤں جس راہ میں رکھتی ہے پھسل جاتی ہے
بن کے سیماب ہر ایک ظرف میں ڈھل جاتی ہے
زیست کے اہنی سانچوں میں بھی ڈھلنا ہے تجھے
اٹھ میری جان میرے ساتھ ہی چلنا ہے تجھے"

وہیں شاعر مشرق علامہ اقبال نے خواتین کی اہمیت و وقار کو بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ
"وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں"

انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جا رہا ہے اور اس مناسبت سے خواتین کے خدمات کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے لیکن گاؤں دیہات قصبوں میں ایسی خواتین اور لڑکیاں آباد ہیں جو حاشیہ پر ہیں، جن کے پاس تعلیم کے لیے اخراجات نہیں ہیں، وہ وہ شب و روز گھر کے کام کے ساتھ تعلیم و تعلم سے بھی وابستہ ہیں۔

لکھنؤ کی چکن کاری کا کام دنیا بھر میں مشہور ہے لیکن اگر خواتین کا ہاتھ اس میں نہ لگے تو اس کی خوبصورتی نہیں بڑھ سکتی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کا ہر میدان میں اہم کردار رہا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ ان کے کردار کو فراموش کر دیا جاتا ہے۔

وہیں اردو اکیڈمی کی سابق رکن ڈاکٹر رضوانہ نے بتایا کہ میں اکثر و بیشتر عائلی مسائل کو سلجھاتی ہوں، معاشرے میں زیادہ تر خواتین کو مسائل کا سامنا رہتا ہے لیکن خواتین اس میں سمجھداری کا مظاہرہ کریں تو یہ مسائل آسانی سے حل ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر خواتین اپنے رشتے کو چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیے ہی ختم کر لیتی ہیں، حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، بڑوں سے مشورے کرنا چاہیے تاکہ ان کو دوسرے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید بتایا کہ بیشتر ایسی بھی خواتین ہیں جو زبان درازی کی وجہ سے اپنے رشتے کو ختم کر لیتی ہیں، لہذا ان چھوٹے چھوٹے مسائل پر بھی خواتین کو غور کرنا چاہیے تاکہ عائلی مسائل سے جوجھنا نہ پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.