ETV Bharat / literature

زلف کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار - Urdu poetry on Zulf - URDU POETRY ON ZULF

ای ٹی وی بھارت اردو کی جانب سے 'منتخب اشعار' کی خاص پیشکش پیشِ خدمت ہے۔ شعر و ادب کی اس سریز میں آج زلف کے عنوان پر مشہور اردو شعراء کے بہترین اشعار آڈیو اور ویڈیو کے فارم میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے...

Urdu poetry on Zulf
زلف کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار (Photo: Etv Bharat Graphics)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 3:42 PM IST

زلف کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار (Etv Bharat Graphics)

حیدرآباد: آج کے شعر و ادب میں زلف کے عنوان پر مشہور شعراء کے چنندہ اشعار ملاحظہ کیجیے...

پوچھا جو ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح

زلفوں کو رخ پہ ڈال کے جھٹکا دیا کہ یوں

آرزو لکھنوی

آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک

کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک

مرزا غالب

ہم ہوئے تم ہوئے کہ میرؔ ہوئے

اس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے

میر تقی میر

اپنے سر اک بلا تو لینی تھی

میں نے وہ زلف اپنے سر لی ہے

جون ایلیا

پھر یاد بہت آئے گی زلفوں کی گھنی شام

جب دھوپ میں سایہ کوئی سر پر نہ ملے گا

بشیر بدر

دیکھی تھی ایک رات تری زلف خواب میں

پھر جب تلک جیا میں پریشان ہی رہا

رضا عظیم آبادی

یہ کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تو سنوارے

مرے ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی

کیفی وجدانی

چھیڑتی ہیں کبھی لب کو کبھی رخساروں کو

تم نے زلفوں کو بہت سر پہ چڑھا رکھا ہے

غوث خواہ مخواہ حیدرآبادی

بکھری ہوئی وہ زلف اشاروں میں کہہ گئی

میں بھی شریک ہوں ترے حال تباہ میں

جلیل مانک پوری

شکر ہے باندھ لیا اپنے کھلے بالوں کو

اس نے شیرازۂ عالم کو بکھرنے نہ دیا

جلیل مانک پوری

یہ اڑی اڑی سی رنگت یہ کھلے کھلے سے گیسو

تری صبح کہہ رہی ہے تری رات کا فسانہ

احسان دانش

نہ مزاج ناز جلوہ کبھی پا سکیں نگاہیں

کہ الجھ کے رہ گئی ہیں تری زلف خم بہ خم میں

اختر اورینوی

یہ بھی پڑھیں:

VIDEO: محبت کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار

اُس کی حسرت ہے جسے دل سے مٹا بھی نہ سکوں: امیر مینائی

زلف کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار (Etv Bharat Graphics)

حیدرآباد: آج کے شعر و ادب میں زلف کے عنوان پر مشہور شعراء کے چنندہ اشعار ملاحظہ کیجیے...

پوچھا جو ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح

زلفوں کو رخ پہ ڈال کے جھٹکا دیا کہ یوں

آرزو لکھنوی

آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک

کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک

مرزا غالب

ہم ہوئے تم ہوئے کہ میرؔ ہوئے

اس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے

میر تقی میر

اپنے سر اک بلا تو لینی تھی

میں نے وہ زلف اپنے سر لی ہے

جون ایلیا

پھر یاد بہت آئے گی زلفوں کی گھنی شام

جب دھوپ میں سایہ کوئی سر پر نہ ملے گا

بشیر بدر

دیکھی تھی ایک رات تری زلف خواب میں

پھر جب تلک جیا میں پریشان ہی رہا

رضا عظیم آبادی

یہ کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تو سنوارے

مرے ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی

کیفی وجدانی

چھیڑتی ہیں کبھی لب کو کبھی رخساروں کو

تم نے زلفوں کو بہت سر پہ چڑھا رکھا ہے

غوث خواہ مخواہ حیدرآبادی

بکھری ہوئی وہ زلف اشاروں میں کہہ گئی

میں بھی شریک ہوں ترے حال تباہ میں

جلیل مانک پوری

شکر ہے باندھ لیا اپنے کھلے بالوں کو

اس نے شیرازۂ عالم کو بکھرنے نہ دیا

جلیل مانک پوری

یہ اڑی اڑی سی رنگت یہ کھلے کھلے سے گیسو

تری صبح کہہ رہی ہے تری رات کا فسانہ

احسان دانش

نہ مزاج ناز جلوہ کبھی پا سکیں نگاہیں

کہ الجھ کے رہ گئی ہیں تری زلف خم بہ خم میں

اختر اورینوی

یہ بھی پڑھیں:

VIDEO: محبت کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار

اُس کی حسرت ہے جسے دل سے مٹا بھی نہ سکوں: امیر مینائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.