ETV Bharat / literature

VIDEO: محبت کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار - Urdu poetry on Mohabbat

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 1:25 PM IST

Updated : Aug 14, 2024, 3:19 PM IST

ای ٹی وی بھارت اردو کی جانب سے 'منتخب اشعار' کی خاص پیشکش پیشِ خدمت ہے۔ شعر و ادب کی اس سریز میں آج محبت کے عنوان پر مشہور اردو شعراء کے بہترین اشعار آڈیو اور ویڈیو کے فارم میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے...

Best Urdu poetry
محبت کے عنوان پر منتخب اشعار (Photo: Etv Bharat Graphics)
محبت کے عنوان پر منتخب اشعار (Video: Etv Bharat)

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): آج کے شعر و ادب میں محبت کے عنوان پر مشہور شعرا کے چنندہ اشعار ملاحظہ کیجیے...

محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا

اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے

مرزا غالب

محبت زلف کا آسیب جادو ہے نگاہوں کا

محبت فتنۂ محشر بلائے ناگہانی ہے

خار دہلوی

ہجر کو حوصلہ اور وصل کو فرصت درکار

اک محبت کے لیے ایک جوانی کم ہے

عباس تابش

مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہے

تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا

جون ایلیا

گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی

وہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ

باصر سلطان کاظمی

ہم ہیں ان سے وہ غیر سے مایوس

کیا محبت کسی کو راس نہیں

امیر رضا مظہری

زندگی کس طرح بسر ہوگی

دل نہیں لگ رہا محبت میں

جون ایلیا

کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام

مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا

غلام محمد قاصر

کی محبت تو سیاست کا چلن چھوڑ دیا

ہم اگر عشق نہ کرتے تو حکومت کرتے

ڈاکٹر علی ظہیر منہاس

کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثے

ہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے

ساحر لدھیانوی

اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا

راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا

فیض احمد فیض

دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے

وہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے

فیض احمد فیض

یہ بھی پڑھیں:

لگتا نہیں ہے جی مرا اُجڑے دیار میں: بہادر شاہ ظفر

کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی: پروین شاکر

تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں: احمد ندیم قاسمی

محبت کے عنوان پر منتخب اشعار (Video: Etv Bharat)

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): آج کے شعر و ادب میں محبت کے عنوان پر مشہور شعرا کے چنندہ اشعار ملاحظہ کیجیے...

محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا

اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے

مرزا غالب

محبت زلف کا آسیب جادو ہے نگاہوں کا

محبت فتنۂ محشر بلائے ناگہانی ہے

خار دہلوی

ہجر کو حوصلہ اور وصل کو فرصت درکار

اک محبت کے لیے ایک جوانی کم ہے

عباس تابش

مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہے

تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا

جون ایلیا

گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی

وہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ

باصر سلطان کاظمی

ہم ہیں ان سے وہ غیر سے مایوس

کیا محبت کسی کو راس نہیں

امیر رضا مظہری

زندگی کس طرح بسر ہوگی

دل نہیں لگ رہا محبت میں

جون ایلیا

کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام

مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا

غلام محمد قاصر

کی محبت تو سیاست کا چلن چھوڑ دیا

ہم اگر عشق نہ کرتے تو حکومت کرتے

ڈاکٹر علی ظہیر منہاس

کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثے

ہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے

ساحر لدھیانوی

اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا

راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا

فیض احمد فیض

دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے

وہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے

فیض احمد فیض

یہ بھی پڑھیں:

لگتا نہیں ہے جی مرا اُجڑے دیار میں: بہادر شاہ ظفر

کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی: پروین شاکر

تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں: احمد ندیم قاسمی

Last Updated : Aug 14, 2024, 3:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.