ETV Bharat / literature

روحزن کی مترجم سبکہ عباس نقوی نے اردو ناول کو افتخار بخشا

Sabika Abbas Naqvi: میوز انڈیا ایوارڈ، کتھا ایوارڈ کی طرح ایک اہم معیاری ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے۔ 'میوز انڈیا جی ایس پی راؤ ترجمہ ایوارڈ' کسی بھی بھارتی زبان سے انگریزی میں معیاری ترجمے پر تفویض کیا جاتا ہے۔

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 4, 2024, 8:24 PM IST

Sabika Abbas Naqvi
روحزن کی مترجم سبکہ عباس نقوی نے اردو ناول کو افتخار بخشا

نئی دہلی: میوز انڈیا ایوارڈ، کتھا ایوارڈ کی طرح ایک اہم معیاری ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے۔ ’میوز انڈیا جی ایس پی راؤ ترجمہ ایوارڈ‘ کسی بھی بھارتی زبان سے انگریزی میں معیاری ترجمے پر تفویض کیا جاتا ہے۔

غور طلب ہو کہ یہ انعام کلاسک اور معاصر ادبی تراجم بشمول فکشن اور شاعری پر دیا جاتا ہے۔ بھارت کے جن نامور ترجمین کو یہ ایوارڈ ملا ہے، ان میں انگریز شاعر اور نقاد رنجیت ہوسکوٹے، معروف مترجم اروناوا سنہا، انگریزی شاعر اور مترجم مستنصر دلوی کا نام شامل ہے۔

واضح ہو کہ امسال جو دس کتابیں شارٹ لسٹ ہوئی ہیں، ان میں رحمٰن عباس کا 'روحزن' بھی شامل ہے۔ سبکہ عباس نقوی نے روحزن کا اردو سے انگریزی میں ترجمہ کیا ہے، جسے پینگوئین انڈیا نے ۲۰۲۲ میں شائع کیا ہے۔ اردو فکشن کے لیے یہ خوش آئند بات ہے کہ پہلی بار کوئی اردو ترجمہ اس ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیچر کو مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا مؤقر ادبی ایوارڈ

وہیں دوسرے اہم مصنفین جن کی کتابوں کے تراجم شامل شارٹ لسٹ ہوئے ہیں، ان میں تمل ادیب پیرومل مورگن، ہندی ادیبہ چترا مدگل، مراٹھی شاعر نارائن سروے، بنگالی ادیب ببھوتی بھوشن، بنگالی ادیب مانک بندیوپادھیائے، ملیالم ادیب شلا ٹومی وغیرہ شامل ہیں۔ انعام کی رقم نقد پچیس ہزار روپے ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.