ETV Bharat / literature

بارش پر منتخب اشعار: بدن جلتا ہے اور میں بھیگتا رہتا ہوں بارش میں - Urdu shayari on Barish

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 18, 2024, 2:06 PM IST

Updated : Jul 18, 2024, 2:31 PM IST

ساون کے اس سہانے موسم میں 'بارش' کے عنوان سے نامور اردو شعراء کے منتخب اشعار پیش خدمت ہیں۔ ملاحظہ کیجیے...

بارش پر منتخب اشعار
بارش پر منتخب اشعار (ETV Bharat)
بارش پر منتخب اشعار (ETV Bharat)

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): ای ٹی وی بھارت اردو کی جانب سے 'منتخب اشعار' کی اس سریز میں بارشوں کے موسم پر کی گئی شاعری سے چنندہ اشعار آڈیو اور ویڈیو کے فارم میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے...

عجب پر لطف منظر دیکھتا رہتا ہوں بارش میں

بدن جلتا ہے اور میں بھیگتا رہتا ہوں بارش میں

خالد معین

اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہے

جاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی

پروین شاکر

گنگناتی ہوئی آتی ہیں فلک سے بوندیں

کوئی بدلی تری پازیب سے ٹکرائی ہے

قتیل شفائی

دور تک چھائے تھے بادل اور کہیں سایہ نہ تھا

اس طرح برسات کا موسم کبھی آیا نہ تھا

قتیل شفائی

ساتھ بارش میں لیے پھرتے ہو اس کو انجمؔ

تم نے اس شہر میں کیا آگ لگانی ہے کوئی

انجم سلیمی

مزا برسات کا چاہو تو ان آنکھوں میں آ بیٹھو

سیاہی ہے سفیدی ہے شفق ہے ابر باراں ہے

آرزو لکھنوی

وہ اب کیا خاک آئے ہائے قسمت میں ترسنا تھا

تجھے اے ابر رحمت آج ہی اتنا برسنا تھا

کیفی حیدرآبادی

اس نے بارش میں بھی کھڑکی کھول کے دیکھا نہیں

بھیگنے والوں کو کل کیا کیا پریشانی ہوئی

جمال احسانی

اب کے ساون میں بھی زردی نہ گئی چہروں کی​

ایسے موسم میں تو جنگل بھی ہرا لگتا ہے​

محسن نقوی

برسات کے آتے ہی توبہ نہ رہی باقی

بادل جو نظر آئے بدلی میری نیت بھی

حسرتؔ موہانی

بارشوں کے موسم میں​

تم کو یاد کرنے کی​

عادتیں پرانی ہیں​

اب کی بار سوچا ہے​

عادتیں بدل ڈالیں​

پھر خیال آیا کہ​

عادتیں بدلنے سے​

بارشیں نہیں رکتیں۔۔۔!​

نامعلوم

یہ بھی پڑھیں: غم حسین: کرتی رہے گی پیش شہادت حسینؑ کی، دیکھیں ویڈیو

VIDEO: محبت کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار

VIDEO: بے وفائی کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار

Last Updated : Jul 18, 2024, 2:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.