ETV Bharat / literature

عشق کے عنوان پر خوبصورت اور منتخب اشعار - Urdu Shayari on Ishq

اردو شاعری میں 'عشق' ایک ایسا موضوع ہے جس کا دائرہ لا محدود ہے۔ اس وسیع موضوع پر نامور اردو شاعروں کچھ بہترین اور منتخب اشعار پیش کیے جا رہے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے۔۔۔

عشق کے عنوان پر منتخب اشعار
عشق کے عنوان پر منتخب اشعار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 18, 2024, 2:18 PM IST

عشق کے عنوان پر منتخب اشعار (ETV Bharat)

یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
جگر مرادآبادی

بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق
عقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
علامہ اقبال

تو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسا
دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں
احمد فراز

چلنے کا حوصلہ نہیں، رُکنا محال کر دیا
عشق کے اس سفر نے تو مُجھ کو نڈھال کر دیا
پروین شاکر

ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہے
عشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
ندا فاضلی

تم عشق کی منزل میں قدم سوچ کر رکھنا
دریائے محبت کے کنارے نہیں ہوتے
نامعلوم

مجھے عشق نے یہ پتا دیا کہ نہ ہجر ہے نہ وصال ہے
اسی ذات کا میں ظہور ہوں یہ جمال اسی کا جمال ہے
عزیز صفی پوری

ہر تمنا عشق میں حرف غلط
عاشقی میں معنیٔ حاصل فریب
ذہین شاہ تاجی

کبھی تقدیر کا ماتم کبھی دنیا کا گلہ
منزل عشق میں ہر گام پہ رونا آیا
شکیل بدایونی

اے عشق عطا کر دے ایسا مجھے کاشانہ
جو کعبے کا کعبہ ہو بت خانے کا بت خانہ
مضطر خیرآبادی

دل عشق میں ہوتا ہے مائل بہ فغاں پہلے
جب آگ سلگتی ہے اٹھتا ہے دھواں پہلے
فنا نظامی کانپوری

عشق میں عشق کے بندوں کو پریشاں دیکھا
جس کو بھی دیکھا اسے چاک گریباں دیکھا
امیر بخش صابری

عشق رہبر ہے پیشوا ہے عشق
اپنی کشتی کا نا خدا ہے عشق
اوگھٹ شاہ وارثی

عشق شاید نہیں ہوا ہم کو
عشق ہوتا تو ہم ولی ہوتے
امن اقبال

صرف مجھ کو عشق تیرا چاہیے
عشق ہو تیرا تو پھر کیا چاہئے
غمگین دہلوی

کس سے کیجے عشق کوئی دلربا ملتا نہیں
اور اگر ملتا بھی ہے تو با وفا ملتا نہیں
نا معلوم

خدا محفوظ رکھے عشق کے جذباتِ کامل سے
زمیں گردوں سے ٹکرائی جہاں دل مل گیا دل سے
عزیز میرٹھی

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
علامہ اقبال


وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے
جو عشق کو کام سمجھتے تھے
یا کام سے عاشقی کرتے تھے
ہم جیتے جی مصروف رہے
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
کام عشق کے آڑے آتا رہا
اور عشق سے کام الجھتا رہا
پھر آخر تنگ آ کر ہم نے
دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا
فیض احمد فیض

یہ بھی پڑھیں: VIDEO: محبت کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار

عشق کے عنوان پر منتخب اشعار (ETV Bharat)

یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
جگر مرادآبادی

بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق
عقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
علامہ اقبال

تو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسا
دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں
احمد فراز

چلنے کا حوصلہ نہیں، رُکنا محال کر دیا
عشق کے اس سفر نے تو مُجھ کو نڈھال کر دیا
پروین شاکر

ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہے
عشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
ندا فاضلی

تم عشق کی منزل میں قدم سوچ کر رکھنا
دریائے محبت کے کنارے نہیں ہوتے
نامعلوم

مجھے عشق نے یہ پتا دیا کہ نہ ہجر ہے نہ وصال ہے
اسی ذات کا میں ظہور ہوں یہ جمال اسی کا جمال ہے
عزیز صفی پوری

ہر تمنا عشق میں حرف غلط
عاشقی میں معنیٔ حاصل فریب
ذہین شاہ تاجی

کبھی تقدیر کا ماتم کبھی دنیا کا گلہ
منزل عشق میں ہر گام پہ رونا آیا
شکیل بدایونی

اے عشق عطا کر دے ایسا مجھے کاشانہ
جو کعبے کا کعبہ ہو بت خانے کا بت خانہ
مضطر خیرآبادی

دل عشق میں ہوتا ہے مائل بہ فغاں پہلے
جب آگ سلگتی ہے اٹھتا ہے دھواں پہلے
فنا نظامی کانپوری

عشق میں عشق کے بندوں کو پریشاں دیکھا
جس کو بھی دیکھا اسے چاک گریباں دیکھا
امیر بخش صابری

عشق رہبر ہے پیشوا ہے عشق
اپنی کشتی کا نا خدا ہے عشق
اوگھٹ شاہ وارثی

عشق شاید نہیں ہوا ہم کو
عشق ہوتا تو ہم ولی ہوتے
امن اقبال

صرف مجھ کو عشق تیرا چاہیے
عشق ہو تیرا تو پھر کیا چاہئے
غمگین دہلوی

کس سے کیجے عشق کوئی دلربا ملتا نہیں
اور اگر ملتا بھی ہے تو با وفا ملتا نہیں
نا معلوم

خدا محفوظ رکھے عشق کے جذباتِ کامل سے
زمیں گردوں سے ٹکرائی جہاں دل مل گیا دل سے
عزیز میرٹھی

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
علامہ اقبال


وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے
جو عشق کو کام سمجھتے تھے
یا کام سے عاشقی کرتے تھے
ہم جیتے جی مصروف رہے
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
کام عشق کے آڑے آتا رہا
اور عشق سے کام الجھتا رہا
پھر آخر تنگ آ کر ہم نے
دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا
فیض احمد فیض

یہ بھی پڑھیں: VIDEO: محبت کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار

آنکھوں پر منتخب اشعار: دنیا تری آنکھوں کو بھی کیا کیا نہ کہے ہے

زلف کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار

محبوب کے لبوں پر منتخب اشعار: نازکی اس کے لب کی کیا کہیے

اردو زبان پر منتخب اشعار: ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.