میرٹھ: 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن عاشق جوڑے اپنی معشوقہ سے محبت کا اظہار تحفہ دے کر یا اشعار کے ذریعہ اپنے جذبات کو پیش کرتے ہیں۔ محبت کی اس پاکیزگی کے دن کو لے کر ایک شاعر کس طرح محبت کے احساسات کو بیان کرتا ہے۔ ان ہی تمام موضوعات پر میرٹھ میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے وسیم احمد نے خاص گفتگو کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ نوجوان شاعر اظہر اقبال کے ساتھ بات کی۔ اس دن پر اظہر اقبال صاحب کی شاعری کا آپ بھی لطف اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں:
آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے ویلنٹائن ڈے
14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ روایت مغربی کلچر کو پیش کرتی ہے۔ ہمارے ملک میں بھی محبت تو قدیمی روایت کا حصہ رہی ہے لیکن مغربی تہذیب کا یہ تہوار ویلنٹائن ڈے منانے کا موقع نوجوان نسل نہیں چھوڑنا چاہتی۔ اس لیے ہمارے ملک میں اس دن کو عاشق جوڑے خاص اہمیت دیتے ہیں اور اپنی معشوقہ کے ساتھ وقت گزارنے کے ساتھ اپنے جذبات کو شاعری کے ذریعہ بیان بھی کرتے ہیں۔ مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عالمی شہرت یافتہ شاعر اظہر اقبال ویلنٹائن ڈے کو لے کر اپنے انداز میں محبت کی اہمیت اور انفرادیت کو پیش کرتے ہیں۔ اظہر اقبال کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اردو اور ہندی دونوں زبان میں اپنے کلام پیش کرتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں یہ مغربی تہذیب ہمارے ملک کا حصہ تو نہیں ہے۔ کیوں کہ ہمارے ملک میں تو صدیوں سے محبت کی جاتی رہی ہے۔ جیسے رادھا اور کرشن کی محبت جگ ظاہر ہے۔ اس کے علاوہ وہ کہتے ہیں کہ محبت وہ شیٔ ہے جس میں پاکیزگی کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ اس کو محض بدن کی بھوک نہ سمجھا جائے۔ اس لیے اس دن اس کی پاکیزگی کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔ اسی وقت آپ اپنی معشوقہ کے ساتھ اپنی سچی محبت کو قائم رکھ سکتے ہیں۔ ان ہی تمام احساسات پر اظہر اقبال اپنے انداز میں کچھ اس طرح پیش کرتے ہیں آپ بھی لطف اٹھائیں۔