ETV Bharat / literature

ایک شاعر پروگرام: ہندوستانی شاعری ہمیشہ سے ہی ادبی دنیا میں نمایاں رہی ہے، داؤد اسلوبی - خصوصی گفتگو

Ek Shayar Programme: ای ٹی وی بھارت اردو کی خصوصی پیش کش 'ایک شاعر پروگرام' میں ہم بات کریں گے کہ معروف شاعر داؤد اسلوبی سے۔ تلنگانہ ورنگل میں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے شعری سفر کے ساتھ اردو زبان سے وابستگی کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

Ek Shayar Programme: Indian poetry has always dominated the literary world, Dawood Asloobi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 2:19 PM IST

Updated : Feb 8, 2024, 4:06 PM IST

ایک شاعر پروگرام: ہندوستانی شاعری ہمیشہ سے ہی پوری ادبی دنیا پر حاوی رہی ہے، داؤد اسلوبی

ورنگل: ریاست تلنگانہ میں ورنگل کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ علم و ادب کے حوالے سے یہاں بے شمار ستارے آسمان ادب پر اپنی چمک سے دنیا کو منور کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک شاعر کا نام داؤد اسلوبی ہے۔ داؤد اسلوبی مشہور و معروف استاد شاعر حضرت غلام علی شاہ قادری عرف نادر اسلوبی کے فرزند ہیں۔ داؤد اسلوبی کو شاعری وراثت میں ملی ہے۔ بچپن سے ہی شعر کہنے کی عادت نے انہیں اور بھی مستحکم اور معروف بنا دیا۔ داؤد اسلوبی نے نہ صرف ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع بلکہ سعودی عربیہ میں بھی کئی سالوں تک اپنے شہر و ریاست کی نمائندگی کی ہے۔

مسائل شاعری کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں روایتی شاعری کے قدردانوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے۔ اس کی اہم اور اصل وجہ یہ ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں ہر قلم کار کو موضوعاتی، مثالی و روایتی شاعری کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ داؤد اسلوبی نے دیگر ممالک کے مقابلہ میں ہندوستانی شاعری کو افضلیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی شاعری ہمیشہ سے ہی پوری ادبی دنیا پر حاوی رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ یہاں کے اساتذہ شعراء کرام نے جو بات کہی ہے وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ داؤد اسلوبی نے مزید کہا کہ حالات کس قدر بھی خراب کیوں نہ ہوں، شاعر اپنا پیغام لوگوں تک اپنی زبان میں ہر دور میں پہنچاتے آیا ہے اور ہمیشہ پہنچاتا رہے گا۔ قلمکار کسی بھی زبان کا کیوں نہ ہو اس پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک شاعر سریز: وہ کسان ہے جو جیون کی ریکھا کھینچ رہا ہے، شام بھاوی سنگھ سے خصوصی گفتگو

میں ہنستا ہوا اتر جاؤں گا محبت کے سمندر میں، انجو سنگھ

Last Updated : Feb 8, 2024, 4:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.