ETV Bharat / literature

انشائیہ کا مجموعہ ارمغان رافق کا اجراء - Book Launch Ceremony

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 8:11 PM IST

بھاگلپور میں واقع خانقاہ عالیہ شہبازیہ ادبی کونسل کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پروفیسر رافق الزماں کے تصنیف "ارمغان رافق" نامی کتاب کا رسم اجراء کیا گیا۔

انشاءیہ کا مجموعہ ارمغان رافق کا اجراء
انشاءیہ کا مجموعہ ارمغان رافق کا اجراء (etv bharat)

بھاگلپور:ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں منعقدہ تقریب رسم اجرا عمل میں آیا جہاں پروفیسر رافق الزماں کے تصنیف "ارمغان رافق" نامی کتاب کا رسم اجراء کیا گیا۔ رافق الزماں ماہر طبعیات کے پروفیسر تھے لیکن اردو ادب پر ان کی گہری نظر تھی۔ اپنی حیات میں ہی ان کی تصانیف سامنے آچکی تھیں لیکن انشائیوں پر مشتمل اس کتاب کی تصنیف کا عمل ان کے انتقال کے بعد ان کے فرزند ارجمند ایس ایم شمس الزماں نے انجام دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد اردو کی فروغ و ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ والد محترم پروفیسر ڈاکٹر رافق الزماں نے شعبہ طبعیات سے جڑے ہونے کے بعد بھی جو انہوں نے اردومیں وراثت چھوڑی ہے اسے عوام تک پہنچانا مقصد ہے۔

پروگرام کی صدارت کر رہے خانقاہ عالیہ قادریہ رزاقیہ اورنگ آباد کے سر پرست اعلی حضرت مولانا سید احمد عطا حسام قادری رزاقی نے کہا کہ موجودہ دور میں اردو کے فروغ کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور سائنس کا سہارا لینا ضروری ہے اگر ہم جد ید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اردو کو فروغ نہیں دیتے ہیں تو یہ آنیوالی نسلیں بہت سی چیزوں سے محروم رہیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں ڈھائی سو سال تک پریس کا استعمال نہیں کیا گیا تو ہم ترقی سے کتنے دور ہوئے یہ تاریخ کے باب میں درج ہے اس لئے اسے دو بارہ آزمانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس موقع پر مہمان ذی وقار پروفیسر ڈاکٹر فاروق علی نے کہا کہ رسم اجراء کی اتنی بڑی تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ اردو ابھی زندہ ہے شرط یہ ہے کہ ہم ڈرائنگ روم اوراے سی روم سے باہر نکلیں۔اس موقع پر مہمان اعزازی ڈاکٹر امتیاز الرحمن نے تقریب کی پذیرائی کرتے ہوئے ہرماہ پانچ ہزار روپے کی رقم برائے انعامات طلبہ وطالبات دینے کا اعلان کیا اور ارمغان رافق کی پچاس کاپیاں خرید کر اردو کے فروغ کا اعلان کیا۔پروگرام میں نظامت کے فرائض پروفیسر شاہد رضا جمال نے بحسن و خوبی انجام دیا،

یہ بھی پڑھیں:نسائی لہجہ کی ترجمانی کرتی ابھرتی شاعرہ خوشبو پروین سے خاص ملاقات

اظہار تشکر کا عمل شہبازیہ ادبی کونسل کے رکن مولانا احمد رضا عزیزی نے انجام دیا۔ (اس موقع پر دیگر مقررین میں ڈاکٹر اقبال حسن آزاد، ڈاکٹر ایس زیڈ خانم کے نمائندے نعیم رضا اور فیاض حسین وغیرہ نے اپنے مقالے پیش کئے، دوسرے اجلاس میں شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شعراء نے اپنے کلام پیش کئے جن میں جوثر ایاغ، فیض رحمان، شبیر جعفری،مظہر مجاہدی،جاوید انور، جاوید اختر، کاظم اشرفی،مولانا رفیق عالم خاکی،قمر تاباں،ظفر یوسف، کلیم آزر،اکرام حسین شاد،فیاض حسین اور برہان وارثی وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.