ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں یوتھ کانگریس کنونشن کا انعقاد - Youth Congress Convention - YOUTH CONGRESS CONVENTION

ٹاؤن ہال، ترال میں منعقدہ یوتھ کانگریس کنونشن کے دوران ورکروں سے پارٹی کو مضبوط بنانے اور کانگریس کے ’عوام دوست اور سیکولر‘ نظریے کو لوگوں تک پہنچانے کی اپیل کی گئی۔

ترال میں یوتھ کانگریس کنونشن منعقد
ترال میں یوتھ کانگریس کنونشن منعقد (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 2:41 PM IST

ترال میں یوتھ کانگریس کنونشن منعقد (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر): یوتھ کانگریس کی جانب سے ٹاؤن ہال، ترال میں وکررس کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں کانگریس کے سینر لیڈر سریندر سنگھ چنی، آل انڈیا یوتھ کانگریس کے منپریت سنگھ پانی اور انچارج یوتھ جموں وکشمیر مان سنگھ راٹھور بھی موجود تھے۔ کنونش کے دوران ورکرز سے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنائے جانے کی اپیل کی گئی۔

کنونشن کے دوران مقررین نے کہا: ’’کانگریس پارٹی ملک کے ہر طبقے کی آواز کو بلند کر رہی ہے اور بغیر کسی ذات پات کے ملک کی جامع ترقی کے لیے وعدہ بند ہے۔‘‘ کانگریس لیڈران نے ورکروں پر زور دیا کہ وہ کانگریس پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے سعی کریں اور اس پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں سے آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کانگریس کے ساتھ جڑ سکیں۔ اس موقع پر سریندر سنگھ چنئی نے لوگوں کو بتایا کہ ’’کانگریس واحد ایک ایسی پارٹی ہے جو ملک کے سیکولر ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے اور ملک کے آئین کو بچانے کے لیے اس پارٹی کو ہی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

سریندر سنگھ نے راہل گاندھی کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا سے پورے ملک میں ایک محبت کا پیغام پہنچایا ہے اور اگر اس محبت کے پیغام کو عام نہیں کیا گیا تو ملک میں حالات پھر پرانی ڈگر پر لوٹ آئیں گے اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب بکھر سکتی ہے۔ اس لئے موجودہ دور میں کانگریس کی سوچ اور سیاست کو ہی پروان چڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔‘‘

منپریت سنگھ نے بتایا کہ ’’ترال علاقے میں بھی اب نوجوان سیاست میں دلچسپی لے رہا جو کہ ایک خوش آئند بات ہے اور اس علاقے کی تعمیر نو میں نوجوان نسل کو ہی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔‘‘ اس موقع پر کئی افراد نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی جن کا لیڈران نے خیرمقدم کیا۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سریندر سنگھ نے بتایا کہ ترال علاقے میں کانگریس ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے اور آیندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس یہاں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: tral youth congress convention: نارستان، ترال میں یوتھ کانگریس کا ورکرز کنونشن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.