ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں یوتھ کانگریس نے راہل گاندھی کا جنم دن منایا - Rahul gandhi Celebration In Pulwama - RAHUL GANDHI CELEBRATION IN PULWAMA

ضلع پلوماہ کے ترال میں یوتھ کانگریس کی جانب سے رکن پارلیمان اور بھارت جوڑو یاترا کے بانی راہل گاندھی کے جنم کے موقعے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ترال میں یوتھ کانگریس نے منایا راہل گاندھی کا جنم دن
ترال میں یوتھ کانگریس نے منایا راہل گاندھی کا جنم دن (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 2:19 PM IST

ترال میں یوتھ کانگریس نے منایا راہل گاندھی کا جنم دن (etv bharat)

ترال: مرکز کئ زیر انتظام یوٹی جموں وکشمر کے ضلع پلوماہ کے ترال میں یوتھ کانگریس کی جانب سے رکن پارلیمان اور بھارت جوڑو یاترا کے بانی راہل گاندھی کے جنم کے موقعے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

یوتھ کانگریس کی جانب سے آج مونگہامہ ترال میں پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی کا جنم دن منانے کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس دوران پارٹی کے سینیر نایب صدر سریندر سنگھ چنئ، یوتھ کانگریس کے آل انڈیا سیکرٹری من پریت سنگھ مانی، شعیب ماگرے اور ور کرو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقعے پر کیک کاٹ کر راہل گاندھی کو جنم دن کی مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر راہل گاندھی کو دل کی عمیق گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا کہ انھوں نے اپنی محنت اور دیانت داری سے ملکی سطح پر ایک الگ پہچان بنائ ہے۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے آل انڈیا سیکرٹری منپریت

یہ بھی پڑھیں: لارنو میں کانگریس کے حامیوں نے راہل گاندھی کا جنم دن منایا

سنگھ مانی نے بتایا کہ مودی حکومت بیساکھیوں کے سہارے زندگی گزار رہی ہے۔ یہ حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سریندر سنگھ چنئی نے بتایا کہ راہل گاندھی کا جنم دن آج ملک بھر میں سادگی کے ساتھ منایا گیا اور یہ دعا کی گئی کہ وہ ملک کے وزیراعظم بن جاییں تاکہ ملک ایک بار پھر ترقی کی رفتار پکڑ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.