ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر میں معزور طلباء کے لئے سالانہ اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد - Sports Festival for Disabled

بجبہاڑہ، اننت ناگ میں جسمانی طور خاص طلبہ کے لیے منعقدہ سالانہ اسپورٹس فیسٹول میں کرکٹ، کیرم اور بیڈمنٹس سمیت کئی کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

جنوبی کشمیر میں معزور طلباء کے لئے سالانہ اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد
جنوبی کشمیر میں معزور طلباء کے لئے سالانہ اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2024, 5:17 PM IST

جنوبی کشمیر میں معزور طلباء کے لئے سالانہ اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر میں معزور طلباء کے لئے سالانہ اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد ’’زیبا آپا انسٹی ٹیوٹ آف اینکلیو سو ایجوکیشن‘‘ نامی ادارے کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں کیا گیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ میں منعقدہ اسپورٹس فیسٹیول میں ضلع کے مختلف اسکولوں سے وابستہ جسمانی طور معذور 30طلبہ نے مختلف کھیلوں میں شرکت کی۔ پرنسپل ڈگری کالج نے سپورٹس فیسٹول کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر کرکٹ ،کیرم، بیڈمنٹن اور دیگر کئی کھیل سرگرمیاں منعقد کی گئیں جس میں جسمانی طور معذور طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسپورٹس فیسٹیول میں گورنمنٹ ڈگری کالج کی پرنسپل، زونل ایجوکیشن افسر مہمانان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ اس کے علاوہ کالج کے کئی فیکلٹی ممبران، زیبہ آپا انسٹی ٹیوٹ کا عملہ اور والدین اور معذور بچوں کی ایک خاصی تعداد موجود رہی۔

زیبا آپا انسٹی ٹیوٹ آف اینکلیو سو ایجوکیشن کے انچارج، عادل رشید وید، نے کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد معذور بچوں میں حوصلہ پیدا کرنا ہے اور انہیں اپنے ہنر کو ابھارنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے سماج تک ایک پیغام پہنچے گا کہ معذور بچے بھی سماج کا ایک حصہ ہیں اور وہ بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے اہل ہیں۔

وید نے مزید کہا کہ زیبا آپا انسٹیوٹ آف اینکلیو سو ایجوکیشن، معذور بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ ہے اور سماج میں ان کا وقار بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ وہیں اس مقابلے میں شرکت کرنے والے طلبہ نے منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلے جاری رکھے جانے کی امید ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں:معذور بچے اکمزوری کو مات دے کر بیداری مہم چلانے میں مصروف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.