ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عالمی یوم آب کے حوالے سے سوپور میں تقریب کا انعقاد - World water day - WORLD WATER DAY

World Water Day 2024 عالمی یوم آب یا پانی کا عالمی دن ہر سال 22 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر لوگوں میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

world-water-day-program-held-by-wular-conservation-authority-in-sopore
Etv Bharatعالمی یوم آب کے حوالے سے سوپور میں تقریب کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 10:42 PM IST

عالمی یوم آب کے حوالے سے سوپور میں تقریب کا انعقاد

سوپور( بارہمولہ):تحصیل لیگل سروسز کمیٹی سوپور اور وولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور نگلی میں جمعہ کے روز 'ورلڈ واٹر ڈے' کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سوپور عادل مشتاق موجود رہے۔

پروگرام میں مقامی اسکولوں سے وابستہ بچوں نے بھی شرکت کی جس دوارن ایک ریلی نکالی گئی۔طلبہ کے ہاتھوں میں مختلف پلے کاڑس موجود تھے، جن میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پانی کو کیسے بچایا جائے۔
پروگرام کے دوران مختلف مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پانی اس کائنات کے لئے کتنا ضروری ہے اور ہر حال میں اس کی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔مقرنین نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے پانی کی شدید قلت دنیا بھر کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی دیکھنے کو ملی ہے اور یہ کافی تشویشناک بات ہے۔

اس دوران مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے بچوں نے اس دن کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ پانی کا بہتر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2030 تک پانی کی ضرورت دوگنی ہو جائے گی

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سوپور عادل مشتاق نے کہا کہ ہم چاہتے ہے کہ اس قسم کے بیداری پروگرام مستقبل میں بھی ہونے چاہیے، کیونکہ اس سے بچوں میں جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اگر ہم موجود وقت کی بات کرے تو پانی کی قلت اکثر و بیشتر سب جگہ ہے اور اگر ہم آج کے اس دن کے حوالے سے بات کرے تو ہم پیغام دینا چاہیے ہے کہ پانی کا استعمال ٹھیک طریقے سے کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.