ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ورلڈ یونانی ڈے کے موقع پر پلوامہ میں تقریب

World Unani Day programme organised in pulwama ورلڈ یونانی ڈے کے موقع پر جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں محکمہ آیوش نے میڈیا نمائندوں کے لئے ایک خصوصی انٹریکشن پروگرام کا انعقاد کیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 6:33 PM IST

ورلڈ یونانی ڈے کے موقع پر پلوامہ میں تقریب
ورلڈ یونانی ڈے کے موقع پر پلوامہ میں تقریب
ورلڈ یونانی ڈے کے موقع پر پلوامہ میں تقریب

پلوامہ: محکمہ آیوش، جموں و کشمیر نے ہفتہ کو آٹھویں عالمی یونانی دن کے موقع پر جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں آیوش دن کے حوالے سے مقامی صحافیوں کے ساتھ خصوصی گفت و شنید کی گئی۔ یاد رہے کہ عالمی یونانی دن ہر سال معروف یونانی اسکالر حکیم اجمل خان کے یوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے، حکیم اجمل خان کو یونانی طب کے علمبردار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس روز مختلف شہروں اور دیہات میں محکمہ آیوش کی جانب سے تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

پلوامہ میں منعقدہ پروگرام کے انعقاد سے متعلق منتظمین نے کہا کہ ’’اس دن کے منانے کا اصل اور بنیادی مقصد صحت عامہ کی دیکھ بھال کی فراہمی کے نظام میں یونانی ادویات کے استعمال کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔‘‘ محکمہ آیوش کے نوڈل آفیسر برائے پلوامہ، ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کی نگرانی میں منعقدہ ورلڈ یونانی ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں صحافت سے وابستہ لوگوں کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے دوران نوڈل آفیسر کے علاوہ محکمہ کے دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: World Unani Day: سرینگر میں یونانی طب پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرس منعقدہ ہوگی

پروگرام کے دوران صحافیوں کو ضلع میں آیوش کے کام کے بارے میں آگاہ کیا گیا تاکہ صحافت سے وابستہ لوگوں کو آیوش کی جانب سے مریضوں کے علاج کے طریقے کار کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے میں آسانی ہو سکے۔ تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے نوڈل آفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ ’’میڈیا نمائندے، مقامی لوگوں میں آیوش کے تئیں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آیوش مراکز پر ادویات بھی دستیاب ہیں جن سے لوگ مستیفد ہو سکتے ہیں جبکہ علاج و معالجہ کی بھی سہولیات دستیاب ہیں۔ قبل ازیں پروگرام کے دوران صحافت سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں اسانید سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.