ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے، کشمیر میں تقاریب اور ریلیز کا اہتمام - World no Tobacco Day - WORLD NO TOBACCO DAY

ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کی نسبت سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تقاریب اور ریلیز کا کیا گیا جن میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔

ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے، کشمیر میں تقاریب اور ریلیز کا اہتمام
ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے، کشمیر میں تقاریب اور ریلیز کا اہتمام (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 8:04 PM IST

ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے، کشمیر میں تقاریب اور ریلیز کا اہتمام (ای ٹی وی بھارت)

بارہمولہ، بڈگام (جموں کشمیر) : دنیا بھر میں 31 مئی کو World No Tobacco Day منایا جا رہا ہے اور اس ضمن میں وادی کشمیر میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ وادی کشمیر کے طول و ارض میں سیمنارز اور آگاہی پروگرامز کے ساتھ ساتھ ریلیز بھی منعقد کی گئیں، جس دوران عوام کو تمباکو اور سگریٹ نوشی سے دور رہنے کی تلقین کی گئی جبکہ شرکاء نے از خود تمباکو نوشی سے دور رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے حلف اٹھایا۔

  • سوپور میں ریلی

شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں بھی مختلف اسکولوں کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ نرسنگ کالج کے طلباء نے ایک ریلی برآمد کی۔ ریلی میں شامل طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے متعلق پیغامات درج تھے۔ اس دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طالبات نے کہا ’’کہ آج کا دن صرف ریلیز اور سمپوزیم تک ہی محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ ہر سال تمباکو نوشی سے مرنے والے افراد کے متعلق سنجیدگی کے ساتھ غور و خوض کرنا چاہئے اور تمباکو نوشی سے لوگوں خاص کو نوجوان نسل کو دور رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔‘‘

ریلی میں شامل طالبات نے حکومت سے تمباکو کی کھیتی، کاروبار پر مکمل پابندی عائد کرنے کے علاوہ اس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ طلبہ نے ریلی کے علاوہ مختلف پروگرامز منعقد کیے جن میں ’’نکڑ ناٹک‘‘ بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق اس طرح کے پروگرامز کا مقصد عوام میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی کو عام کرنا ہے۔

  • بڈگام میں پروگرام

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بھی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ طلبہ کی جانب سے آگاہی ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ، اساتذہ، چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام، راجیو ابرول کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک روڈ شو کا بھی انعقاد کیا گیا اور اسکولی طلباء، اساتذہ نے تمباکو کے استعمال سے بچنے کا عہد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تمباکو نوشی کے خلاف قانون پر سختی سے پابندی کی جائے۔ سیکرٹری صحت وطبی تعلیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.