ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں زیرتعمیر پلوں کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے گا: وحید الرحمان پارا - WAHEED UR REHMAN PARA

15 سال سے زائد کا عرصے گزر جانے کے باوجود بھی ضلع پلوامہ میں دو پل تشنہ تکمیل ہیں۔

پلوامہ میں زیرتعمیر پلوں کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے گا: وحید الرحمان پارا
پلوامہ میں زیرتعمیر پلوں کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے گا: وحید الرحمان پارا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2024, 1:34 PM IST

پلوامہ کے رکن اسمبلی وحید الرحمان پارا نے ڈوگری پورہ اور ریشی پورہ علاقے کا دورہ کرکے عوام کو یقینی دلایا کہ یہاں زیرتعمیر پلوں کے کاموں کو بہت جلد تکمیل کیا جائے گا۔ ضلع پلوامہ کے ڈوگری پورہ اور ریشی پورہ میں دریائے جہلم پر انتظامیہ کی جانب سے دو پل تعمیر کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا تاہم 17 سال سے زائد عرصے گزر کے باوجود بھی دونوں پل تعمیر نہ ہوسکے۔

پلوامہ میں زیرتعمیر پلوں کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے گا: وحید الرحمان پارا (ETV Bharat)

سال 2008 میں پی ڈی پی-کانگریس اتحاد والے سرکار نے ان دونوں پلوں کو تعمیر کرنے کی منظور دی تھی تاکہ عوام کے مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے تاہم 17 سال سے زائد عرصے گزر کے باوجود بھی یہ دونوں پل آج تک تعمیر نہ ہوسکے جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔ یہ دونوں پل اگرچہ ایک کثیر آباد والے علاقوں کو نیشنل ہائی وے سے ملانے کا کام کرتے ہے تاہم ان کے تعمیر نہ ہونے سے عوام کو کئی طرح مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہیں۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ پل کی بنیاد 2008 میں پی ڈی پی-کانگریس کے دور حکومت میں رکھی گئی تھی تاہم اس کے بعد سے 16 سے زائد سال گزر چکے ہیں اور 50 فیصد بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پل کی عدم موجودگی سے کئی برسوں کے دوران کئی لوگ کشتی کے ذریعے جہلم عبور کرتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔اس طرح کے حادثات رونما نہ ہوتے اگر یہ پل وقت پر مکمل ہو جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پل درجنوں دیہاتوں کو ایک قومی شاہراہِ سے ملانے کا کام کرتا ہے اور 50 سے زیادہ دیہاتوں کو ریلوے اسٹیشن پنجگام پلوامہ سے جوڑتا ہیں۔ انہوں نے ہر اتھارٹی کے دروازے کھٹکھٹائے لیکن زمینی سطح پر آج تک کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے گورنر اور ان کے مشیروں سے بھی ملاقات کی ہے جنہوں نے ہمیں یقین دلایا کہ کام جلد شروع ہو جائے گا تاہم ان کے عہدیداروں کی طرح کے وعدے بھی زمینی طور پر دھوکہ ثابت ہوئے۔

جبکہ ریشی پورہ کے مقامی لوگوں نے بات کرتے ہو کہا کہ پل کی بنیاد 2007 میں پی ڈی پی-کانگریس دور حکومت میں رکھی گئی تھی تاہم اس کے بعد 14 سال سے زائد عرصے گزرنے باوجود پل پر صرف 60 فیصد کام مکمل ہوسکا ہیں۔ اس سلسلے میں سہیل احمد نے بات کرتے ہوئے کہا ہمیں تقریباً 16 سے 17 سالوں سے اس پل پر کام جاری ہے لیکن پل تعمیر نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پل ترال اور پلوامہ کے 60 سے 70 گاؤں کو ملانے کا کام انجام دے رہا ہے۔ جبکہ ہمارے بچوں کو اسکول جانے میں کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو ٹی یوم تاسیس پر سیاسی نمائندوں کی غیر حاضری، منوج سنہا نے قرار دیا ’دوہرا معیار‘

بشیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا علاقے کے اسکولی بچوں کو کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ انہوں اسکول جانے کے لئے ایک طویل صفر کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس پل کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ عوام کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلے میں ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پارا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں پل اہمیت کے حامل ہے اور ان پر کام جلد ہی مکمل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا میں انتظامیہ کے ساتھ اس مسلئہ کو اٹھاؤں گا تاکہ عوام کو درپیش مشکلات ہے وہ حل ہوں۔ جبکہ انہوں نے موجود سرکار سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مسلئہ کی اور توجہ مرکوز کریں اور جو بھی ترقیاتی منصوبوں ضلع پلوامہ ہے ان پر کام جلد از جلد مکمل کروایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.