ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انتخابات سے خواتین کی کیا امیدیں ہیں؟ - Women Voters - WOMEN VOTERS

Lok sabha elections 2024مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کی خاصی تعداد ادھمپور - کٹھوعہ نشست پر دور دراز علاقوں میں ووٹ ڈالنے کی غرض سے پولنگ مراکز کے باہر دیکھی گئی۔ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ تعمیر و ترقی کے لئے اپنا ووٹ دے رہی ہیں جبکہ خواتین کو رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی اور روزگار کے مواقع میں اضافے کی امیدیں ہیں۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 4:34 PM IST

انتخابات سے خواتین کی کیا امیدیں ہیں؟

کٹھوعہ (جموں کشمیر) : لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں و کشمیر سمیت 21 ریاستوں کی 102 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ صبح سات بجے سے ہی پولنگ مراکز کے باہر رائے دہندگان کی قطاریں دیکھی گئیں جن میں خواتین ووٹرز کی بھی قابل ذکر تعداد شامل تھی۔ پہلے مرحلے کے تحت جموں و کشمیر کی ادھمپور - کٹھوعہ نشست پر ووٹنگ انجام دی گئی۔ گرچہ جموں سمیت ادھمپور نشست پر کسی بھی بڑی سیاسی جماعت نے کسی خاتون امیدوار کو میدان میں نہیں اتارا ہے تاہم اس کے باوجود خواتین نے جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ کے عمل میں شرکت کی۔

کٹھوعہ ضلع کے سنیال، ہیرا نگر پولنگ مرکز میں گرچہ صبح کے اوقات میں بارشوں کے سبب ووٹروں سمیت عملہ کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس کے باوجود رائے دہندگان جمہوری عمل میں شرکت سے پیچھے نہیں رہے۔ سنیال پولنگ مرکز میں اپنی باری کا انتظار کر رہی مقامی خواتین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے امیدوار کے ساتھ کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ جمہوری عمل میں شرکت کرنا ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ بہتر نمائندے کو لوک سبھا میں پہنچانے کامیاب ہو سکیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی خاتون، جو پہلی بار ووٹنگ عمل میں شرکت کر ہی ہے، نے بتایا کہ ووٹنگ کے ذریعے سے ہی جمہوریت مستحکم ہوتی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ انہیں اپنے نمائندے کے ساتھ کیا امیدیں وابستہ ہیں؟ انہوں نے کہا: ’’جموں (صوبے) کی عوام خاص کر خواتین اس الیکشن کے ساتھ کئی امیدیں لگائی بیٹھیں ہیں، روزگار سے لیکر تعمیر و ترقی اور مہنگائی اور بڑھتی بے روزگاری پر قابو پانا، خواتین کو اختیار بنانا چنندے نمائندوں کا فرض ہے۔‘‘

یاد رہے کہ جموں و کشمیر کی ادھم پور - کٹھوعہ لوک سبھا نشست پر 16 لاکھ سے زیادہ ووٹر 12 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس سیٹ پر اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور تجربہ کار کانگریس لیڈر چودھری لال سنگھ کے درمیان ہے۔ بی جے پی کے امیدوار جتیندر سنگھ نے 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ادھم پور لوک سبھا سیٹ سے جیت درج کی ہے۔ جبکہ کانگریس امیدوار چودھری لال سنگھ سال 2004 اور 2009 میں اس سیٹ پر جیت درج کر چکے ہیں۔ یہ انتخابات جموں و کشمیر کے لیے بہت خاص ہیں، کیونکہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد پہلی بار لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ کے 'خاموش گاؤں' کی سماعت اور گویائی سے محروم بہنیں پہلی بار ووٹ ڈالنے کے لیے پرجوش - Doda Silent Village Sisters

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.