ETV Bharat / jammu-and-kashmir

موسمِ بہار کی آمد پر پھولوں کے کاروبار میں اضافہ - spring arrival - SPRING ARRIVAL

وادی کشمیر میں اگرچہ موسمِ بہار آنے کے ساتھ ہی طرح طرح کے پھول کھلنے لگتے ہیں، جہاں آج کل لوگ پھولوں کی نرسریوں کا رخ کرتے ہیں۔ جس سے وہ طرح طرح کے پھولوں کی پنیری خرید کر اپنے بگیچوں کو سجاتے ہیں۔ وہیں ان پھولوں کی پنیری کو اگانے سے کئی لوگ روزگار بھی حاصل کررہے ہیں۔

موسمِ بہار کی آمد پر پھولوں کے کاروبار میں اضافہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 4:00 PM IST

موسمِ بہار کی آمد پر پھولوں کے کاروبار میں اضافہ

پلوامہ: جموں وکشمیر میں اس وقت اگرچہ بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے، وہیں کچھ نوجوان خود روزگار کمانے کی کوشش کررہے ہیں جو باعث فخر ہیں۔ یہ نوجوان پھولوں کی پنیری تیار کرکے ضلع کے مختلف علاقوں میں اسے فروخت کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی آمدنی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

اس سلسلے میں پھلوں کی نرسری سے منسلک اشفاق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد انہوں نے روزی روٹی کمانے کے لیے پھولوں کے پودوں کو اگانے کا کام شروع کیا، جس کو انہوں نے بطور کاروبار شروع کیا ہے۔

اشفاق احمد نے مزید بتایا کہ وہ اپنے گھر پر اپنے گھر والوں کی مدد سے کچھ پھول اگاتے ہیں اور کچھ پھول ملک کی دوسری ریاستوں سے برآمد کرتے ہیں اور اپنی روزی روٹی کمانے کے لیے ضلع کے مختلف مقامات پر فروخت کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں ایک اور کاروباری فیروز احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے کئی سالوں سے اس کاروبار سے منسلک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم گھر میں بھی مختلف پھلوں کو تیار کرتے ہیں جبکہ کچھ ہم ملک کی مختلف ریاستوں سے خریدتے ہیں۔انہوں نے کہا یہ نوجوانوں کے لئے ایک اچھا کاروبار بن سکتا اگر وہ محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پھلوں کا کاروبار اچھا ہے جبکہ بہار آنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری کمائی کا واحد ذریعہ ہے اور پھولوں کو اگا کر ہی میں نے اپنے بچوں کو پال پوس کر بڑا کیا۔ اب ہمارا سارا خاندان اسی کام سے جڑا ہے، ساتھ ہی ہم دوسرے لوگوں کو بھی روزگار فراہم کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.