ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسمبلی انتخابات میں بھی عوامی اتحاد پارٹی کے تئیں کیا جذباتی فیکٹر کام کرے گا - Will emotional factor work for AIP - WILL EMOTIONAL FACTOR WORK FOR AIP

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لئے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں۔ ایسے میں لیڈران کے بھی یہی دعوے ہیں کہ اس بار ان کی پارٹی جیتے گی۔ جیل میں بند رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی عوامی اتحاد  پارٹی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان انتخابات میں زیادہ سیٹیں لاکر سب کو حیران کر دے گی۔

کیا عوامی اتحاد پارٹی کے تئیں کیا جذباتی فیکٹر کام کرے گا
کیا عوامی اتحاد پارٹی کے تئیں کیا جذباتی فیکٹر کام کرے گا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2024, 7:18 PM IST

Updated : Aug 29, 2024, 10:53 AM IST

اسبملی انتخابات میں بھی عوامی اتحاد پارٹی کے تئیں کیا جذباتی فیکٹر کام کرے گا (ETV Bharat)

سرینگر (جموں و کشمیر): جیل میں بند رکن پارلیمنٹ انجنئیر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی نے جنوبی کشمیر کے 9 اسمبلی حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں بیشتر امیدواروں کا تعلق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے رہا ہے اور حال ہی میں انہوں نے عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) میں شمولیت اختیار کر کے مینڈیٹ حاصل کیا ہے۔

ایسے میں کئی سیاسی رہنما پی ڈی پی کو خیر باد کہہ کر دیگر سیاسی جماعتوں خاص کر اے آئی پی میں شامل ہورہے ہیں جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ اب یہ لوگ عوامی اتحاد پارٹی پر اعتماد ظاہر کررہے ہیں اور عوامی اتحاد پارٹی کے رہنما بھی اس بات کا دعوی کررہے ہیں کہ پارٹی جموں وکشمیر کی دیگر مقامی سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں ایک متبادل کے طور ابھر رہی ہے۔

ادھر عوامی اتحاد پارٹی نے رواں برس ہوئے لوک سبھا انتخابات میں غیر معمول کارکردگی کا مظاہر کیا اور شمالی کشمیر سے پارٹی کے بانی محبوس انجینئر رشید نے سابق وزیر اعلی عمر عبدللہ اور پیپلز کانفرنس کے سجاد لون کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ جس بنیاد پر اب پارٹی قیادت نے جموں وکشمیر کی سبھی اسمبلی نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں پارٹی قیادت کہہ رہی ہے کہ جس طرح پارلمانی انتخابات میں جیل میں بند انجینئیر رشید کی جیت نے سب کو چونکا دیا تھا اسی طرح اسمبلی انتخابات میں عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار جیت درج کر کے حیران کن نتائج سامنے لائیں گے۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کی رائے میں عوامی اتحاد پارٹی زیادہ ہی پرُ اعتماد نظر آرہی ہے۔ پارلیمانی انتخابات کے دوران انجینیر رشید کے تئیں جو جزباتی فیکٹر کام کرگیا ویسا کچھ ان اسمبلی انتخابات میں دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے انجینئر رشید کو ووٹ دیا وہ بھی کہیں نہ کہیں اس وقت مایوس نظر آرہے ہیں کیونکہ جیل میں بند ہونے کی وجہ سے وہ پارلیمنٹ اپنے انتحابی حلقے کی نمائندگی کرنے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہمیں جموں وکشمیر کے کئی مقامی سیاسی جماعتوں کے سابق وزیر ،سابق ایم ایل اے اور ایم یل سی پارٹی میں شمولیت کرنے کی خاطر رابطہ کررہے ہیں لیکن سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں منڈیٹ نہ ملنے کے باعث سیاسی رہنماؤں کو ایک سیاسی جماعت کو چھوڑ کر دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرنا انتخابات کے دوران عام طور پر دیکھنے کو ملتا ہے۔ البتہ اس سے یہ اخز نہیں کیا جاسکتا ہے کہ عوامی اتحاد پارٹی ان اسمبلی انتخابات میں کوئی بڑا کرشما دکھا سکتی ہے۔

بہرحال نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان 90 سیٹوں کے اتحاد کے بیچ عوامی اتحاد پارٹی کتنے اسمبلی حلقوں میں جیت درج کر پائی گی اور پارٹی کے دعوے کتنے سچ ثابت ہوں گے یہ تو 4 اکتوبر نتائج کے دن ہی صاف ہوگا۔

Last Updated : Aug 29, 2024, 10:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.