ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام میں جنگلی سور کے حملے میں 6 افراد زخمی - جنگلی جانور حملہ

Wild Boar Attack کولگام کے مین ٹاؤن میں پیر کے روز جنگلی سور کے حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہے۔ بعدازاں وائلڈ لائف محکمہ کے اہلکاروں نے جنگلی سور کو پکڑ کر وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا۔

wild-boar-injures-six-in-kulgam-kashmir
کولگام میں جنگلی سور کے حملے میں 6 افراد زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 9:31 PM IST

کولگام میں جنگلی سور کے حملے میں 6 افراد زخمی

کولگام:قصبہ کولگام میں پہر کے روز اس وقت کہرام مچ گیا، جب دن دھاڑے غوثیہ کالونی میں ایک جنگلی سور نمودار ہوا جس نے تقریباً 6 افراد پر حملہ کیا، جس میں زیاد تر بچے تھے۔زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اس دوران محکمہ وائلڈ لائف، کولگام پولیس، میونسپل کونسل کولگام اور مقامی لوگوں نے جنگلی سور کی تلاش شروع کی۔ جنگلی سور نے ایک رہائشی مکان کے غسل خانے میں پناہ لی ، جس کے بعد محکمہ کے اہلکاروں نے انہیں ٹرانکولائز کرکے وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا گیا۔جنگلی سور نے کولگام میں اس قدر ادھم مچائی کہ لوگ محفوظ مقامات کی اور بھاگنے پر مجبور ہوئے تھے۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں نمودا رہونے کا سلسلہ جاری ہے۔دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقو ں میں بھی جنگلی جانوروں کی نقل وحمل کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2023میں جنگلی جانوروں کے حملوں میں 9 افراد ہلاک

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ شدہ انسانی و جنگلی حیات کے تصادم سے ہونے والی اموات کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن جموں و کشمیر کی رپورٹ کے مطابق، 2022-2023 میں 13 کے مقابلے میں 2023 مالی سال میں صرف نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.