ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر ریلی کے دوران پی ایم مودی کی تقریر میں جموں و کشمیر بینک اہم موضوع کیوں بنا ؟ - PM Modi

PM modi On JK Bank جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کو جموں و کشمیر بینک کو خراب کرنے کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ 'یہ بینک ڈوبنے والا تھا اور لوگوں کو کروڑوں روپیوں کا نقصان ہو سکتا تھا،لیکن ہم نے اس بینک کو جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے چنگل سے آزاد کیا اور آج یہ بینک 17 سو کروڑ روپیوں کا منافع کما رہا ہے ۔'

Etv Bharatwhy-j-and-k-bank-took-center-stage-in-pm-modis-speech-during-srinagar-rally
سرینگر ریلی کے دوران پی ایم مودی کی تقریر میں جموں و کشمیر بینک اہم موضوع کیوں بنا ؟
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 9:00 PM IST

Updated : Mar 7, 2024, 10:29 PM IST

سرینگر ریلی کے دوران پی ایم مودی کی تقریر میں جموں و کشمیر بینک اہم موضوع کیوں بنا ؟

سرینگر (جموں و کشمیر): وزیر اعظم نریندر مودی نے سرینگر شہر کے بخشی اسٹیڈیم میں 28 منٹ کے خطاب میں جموں و کشمیر بینک کی تبدیلی اہم موضوع رہا۔جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کو جموں و کشمیر بینک کو خراب کرنے کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے نریندر مودی نے کہا: 'یہ بینک ڈوبنے والا تھا اور لوگوں کو کروڑوں روپیوں کا نقصان ہو سکتا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جرات مندانہ اصلاحات کرکے اس بینک کو جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے چنگل سے آزاد کیا اور آج اس مالیاتی ادارے کی ساکھ کو بحال کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

بینک کو نقصان پہنچانے والی غلط تقرریوں کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے عوام کو یقین دلایا کہ انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) ایسے ہزاروں معاملات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ انصاف کے لیے اس عزم کو خاطر خواہ مالیاتی فروغ ملا، کیونکہ حکومت نے بینک کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے 1000 کروڑ روپے کی فراخدلانہ مدد کا وعدہ کیا تھا۔

شفافیت اور میرٹ کے بنیاد پر بھرتی کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بھرتی کے طریقوں میں کی گئی قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کرنا معمول بن گیا ہے، جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر بینک کی مالی حالت میں قابل ذکر تبدیلی آئی۔

وزیر اعظم نے اعداد وشمار کا اشتراک کرتے ہوئے کہا جموں و کشمیر بینک کا منافع حیرت انگیز طور پر بڑھ کر 1700 کروڑ روپے ہوگیا ہے، جو کہ پانچ سال پہلے کے معمولی 1.25 کروڑ روپے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔

"کاروبار بھی تیزی سے پھیل گیا ہے ، جو 2.25 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا تھا۔ ڈپازٹس 80,000 کروڑ روپے سے بڑھ کر 1.25 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئے، جس سے عوامی اعتماد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔"

نان پرفارمنگ اثاثہ جات (این پی اے) کے خطرناک مسئلے پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بینک میں نصف دہائی قبل 11 فیصد سے تجاوز کر گیا تھا، جو اب 5 فیصد سے نیچے تک کم ہوگیا۔ بینک کے حصص کی قیمت آسمان کو چھو رہی تھی، صرف پانچ سالوں میں 12 روپے سے تقریباً 140 روپے تک بڑھ کر بارہ گنا بڑھ گیا ہے۔

بدعنوانی کی زنجیروں سے پاک شفاف طرز حکمرانی کے لیے سرکار کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ "جب ایماندار سرکار ہو، نیت عوام کی فلاح و بہبود کی ہو تو عوام کو ہر مشکل سے نکالا جا سکتا ہے۔"

مزید پڑھیں:

خاندانی سیاست کے ساتھ جموں و کشمیر کی تاریخی جدوجہد کو تسلیم کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ خطے کی ترقی کی مہم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔غیر متزلزل عزم کے ساتھ، انہوں نے عہد کیا کہ جموں و کشمیر میں ترقی کی رفتار اگلے پانچ سالوں میں مزید تیز ہوگی۔ "یہ خطہ، جو کبھی متاثر ہوا تھا، اب ترقی، شفافیت اور خوشحالی کے حامل مستقبل کے لیے تیار ہے۔"

Last Updated : Mar 7, 2024, 10:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.