ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضلع پلوامہ میں کس امیدوار نے سب سے زیادہ اور کس نے سب سے کم ووٹ لیے

پلوامہ میں چار حلقوں میں سے دو پر پی ڈی پی کے امیدوارں کی جیت ہوئی جبکہ دو نشستیں نیشنل کانفرنس نے جیتی ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

ضلع پلوامہ میں کس امیدوار نے سب سے زیادہ اور کس نے سب سے کم ووٹ لیے
ضلع پلوامہ میں کس امیدوار نے سب سے زیادہ اور کس نے سب سے کم ووٹ لیے (Etv Bharat)

پلوامہ : ضلع پلوامہ کے حلقہ پلوامہ کو کافی اہمیت حاصل ہے۔ اس نشت پر ایک طرفہ مقابلہ دیکھنے کو ملا، یہاں نیشنل کانفرنس کے امیدوار محمد خلیل بند اور پی ڈی پی کے امیدوار وحید الرحمان پارا کے دوران میں مقابلہ تھا تاہم پی ڈی پی امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کے امیدوار وحید الرحمان پارا نے 24716 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف نیشنل کانفرنس کے امیدوار محمد خلیل بند نے صرف 16568 ووٹ حاصل کئے۔ اس طرح پی ڈی پی امیدوار کو 8148 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ وہیں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر طلعت مجید کو صرف 1833 ووٹ ملے۔ اس نشست سے سب سے کم ووٹ لینے والے امیدوار شبیر احمد وانی جو کہ راشٹر لوگ جنشکتی پارٹی کے امیدوار تھے صرف 207 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ نوٹا کا استعمال 1095 افراد نے کیا تھا۔

وہی پانپور اسمبلی نشست سے ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعود نے 15088 ووٹ لیے جبکہ پی ڈی پی کے امیدوار ظہور میر نے 12325 ووٹ حاصل کئے اس نشست کو نیشنل کانفرنس کے امیدوار جسٹس حسنین مسعود 2763 ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب رہے۔ بی جے پی امیدوار کو صرف 957 ووٹ ملے اس حلقہ سے نوٹا پر 966 افراد نے ووٹ ڈالا ہیں۔ اس طرح سے ترال نشت پر پی ڈی پی کے امیدوار رفیق احمد ناکو نے 10710 ووٹ حاصل کئے جبکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار سریندر سنگھ نے 10250 ووٹ حاصل کئے جبکہ اس نشت کو پی ڈی پی کے امیدوار نے صرف 460 ووٹ جیتا جبکہ اس نشت پر 1445 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ کی ساتوں اسمبلی نشستوں پر این سی کانگریس الائنس کا قبضہ، کارکنوں کا جشن

وہی راجپورہ نشت پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار غلام محیدالدین میر نے 25627 ووٹ حاصل کئے ہے جبکہ پی ڈی پی امیدوار سید بشیر نے 11314 ووٹ حاصل کئے اس طرح سے اس نشت پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار کو سب سے زیادہ 14313 ووٹوں کی سبگت ملے جبکہ اس نشت سے بی جے پی کے امیدوار ارشد بٹ کو 5584 ووٹ ملے۔ جبکہ اس نشت میں سب سے کم ووٹ ڈیزی رانا کو ملے جو پہلے مرتبہ انتحابات میں حصہ لے رہے تھے اور یہ پہلی خواتین امیدوار تھی وہی اس حلقہ سے سب سے کم ووٹ ارون کمار کو ملے جن کو صرف 177 ووٹ ملے جبکہ اس حلقہ میں سب سے زیادہ نوٹا کا استعمال کیا گیا اور 1248 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا۔ اس طرح سے ضلع کے چاروں نشت سے نوٹا پر 4180 ووٹ پڑے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.