سرینگر: سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ ان کی پارٹی سچ کی سیاست پر یقین یقین رکھتی ہے اور اب لوگوں کی حمایت کرے گے، جو جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کریں گے۔وہیں پارٹی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے علاوہ جیلوں میں بند مذہبی رہنماؤں کی رہائی کو بھی یقینی بنائیں گی۔ان باتوں کا اظہار اپنی پارٹی کے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے پیر کو پارٹی ہیڈ کوارٹر سرینگر میں کیا ۔
انہوں نے کیا جو جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرے گی اور بے روزگار نوجوانوں کو باعزت اور باوقار روزگار فراہم کریں گی،اپنی پارٹی ان کی حمایت کے لیے سامنے آئی گی۔
پوچھے گیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی وقت نہیں آیا ہے جب بھی آئے گا،ان کے ساتھ پوری بی جے پی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں دن کی روشنی میں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی،نہ رات کے اندھیرے یا چوری چھپے اور اس میں کوئی راز نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: ہمیں مرکز کے ساتھ اچھے رشتے نبھانے ہوں گے: اپنی پارٹی سرینگر پارلیمانی نشست امیدوار
انہوں نے کہا کہ میں عمر عبدللہ کی عزت واحترام کرتا ہوں اور یہ میرا فرض بھی ہے۔ایسے میں ہر ایک سیاسی جماعت کے لیے میرے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور کھلے رہے گے۔