ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر پلوامہ کے مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے کیا مطالبہ کیا؟ - Pulwama Tourism

جموں و کشمیر سیاحت میں اہم مقام رکھتا ہے، مگر پلوامہ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع پلوامہ کو اس سلسلے میں نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ابھی تک سیاحت کے نقشے سے غائب ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور ایل جی سے اپیل کی کہ وہ ضلع پلوامہ کو سیاحت کے نقشے پر لانے کے لیے کام کریں جس سے کسی حد تک بےروزگاری پر قابو پایا جا سکے۔

وادی میں سیاحت کا عالمی دن  پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
وادی میں سیاحت کا عالمی دن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2024, 6:05 PM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر): وادی کشمیر اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے اور دنیا میں سیاحت کا مرکز بھی ہے۔ دنیا بھر سے سیاح اکثر وادی کا دورہ کرتے ہیں تاکہ سرسبز و شاداب جنگلات، تازہ پانی کے وسائل، برف پوش پہاڑوں اور اس کی قدرتی خوبصورتی کی جھلک دیکھنے کو مل سکے۔

وادی میں سیاحت کا عالمی دن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا (ETV Bharat)

وادی میں ضلع پلوامہ کو چھوڑ کر تمام اضلاع سیاحت کے نقشے پر ہیں اور انہیں سیاحوں کی منزل کے لیے فروغ بھی دیا جارہا ہے۔ جنوبی کشمیر کا ضلع پلوامہ سیاحتی مقام کی بہت زیادہ اہمیت کے باوجود نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ابھی تک سیاحت کے نقشے سے غائب ہے۔ ضلع پلوامہ کے آخری گاؤں سنگروانی میں سیاحتی اسکوپ کا ایک بے پناہ خزانہ ہے جیسے نمبلان، شیداخ، کوہلر اور دیگر مقامات جنہیں بہترین سیاحتی مقامات کے طور پر فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ضلع انتظامیہ پلوامہ اور محکمہ سیاحت نے سال 2018 میں اس علاقے میں ٹورسٹ ہٹس کو سیاحت کے فروغ کے لیے تعمیر کیا تھا لیکن کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود بھی ان ٹورسٹ ہٹس کو عمل میں نہیں لایا گیا۔ اس سلسلے میں ریاض احمد کوہلی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سیاحتی مقامات کا خزانہ موجود ہے لیکن انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو بار بار درخواست دینے کے باوجود علاقے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے مطالبے پر سال 2018 میں کچھ ٹورسٹ ہٹس کو تعمیر کیا گیا تھا لیکن اس وقت تک ٹورسٹ ہٹس کو فعال نہیں کیا گیا اور یہی وجہ ہے کہ ضلع پلوامہ ابھی تک سیاحت کے نقشے پر موجود نہیں ہے۔

وہیں اس حوالے سے دانش علی نے کہا کہ ضلع پلوامہ کو سیاحت کے شعبے کے حوالے سے نظر انداز کیا جا رہا ہے اور سیاحت کے نقشے پر بہت زیادہ تعداد میں بہترین سیاحتی مقامات ہونے کے باوجود ابھی تک غائب ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ضلع پلوامہ کو سیاحت کے نقشے پر لانے کے لیے کام کریں جس سے کسی حد تک بےروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ انہیں امید ہے جو جموں و کشمیر میں بننے والی نئی حکومت ہوگی وہ اس علاقے کو سیاحت کے نقشے پر لانے کے لیے کام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.