ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انجینئر رشید کی رہائی کے بعد ہم دیگر بے قصور نوجوانوں کے رہا ہونے کی امید کررہے ہیں: محبوبہ مفتی - Mehbooba Mufti

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2024, 2:59 PM IST

انجینئر رشید کی جیل سے رہائی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے انجینئر رشید کی رہائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہزاروں بے قصور نوجوان ملک کی محتلف جیلوں میں بند ہیں، انہیں بھی رہا کیا جانا چاہئے۔

انجینئر رشید کی رہائی کے بعد ہم دیگر بے قصور نوجوانوں کے رہا ہونے کی امید کررہے ہیں: محبوبہ مفتی
انجینئر رشید کی رہائی کے بعد ہم دیگر بے قصور نوجوانوں کے رہا ہونے کی امید کررہے ہیں: محبوبہ مفتی (ETV Bharat)

اننت ناگ: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ انجینئر رشید کی رہائی ایک اچھا قدم ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ جموں کشمیر کے علاوہ ملک کے مختلف ریاستوں میں قید افراد کو بھی جلد رہا کیا جائے گا۔ انجینئر رشید کو پارلیمنٹ اجلاس کے دوران جیل سے رہا نہیں کیا گیا۔ اگر انہیں رہا کیا گیا ہوتا تو وہ عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھاتے لیکن انہیں جموں و کشمیر انتخابات سے عین قبل رہا کیا گیا تاکہ وہ عوام سے ووٹ مانگ سکیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انجینئر رشید کو رہا کرنا اچھی بات ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ہزاروں بے گناہ نوجوان جو جیلوں میں بند ہیں انہیں بھی رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی حکومت کی گزشتہ کارکردگی سے عوام بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی حکومت کے دوران جموں و کشمیر میں ہسپتال، میڈیکل کالجس قائم کئے گئے، سڑکیں تعمیر کی گئی، روزگاری کے دروازے کھولے گئے، پوٹا جیسے کالے قانون کو ختم کیاگیا، اخوان اور ٹاسک فورس کے ظلم و ستم سے لوگوں کو آزاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے مرحوم مفتی محمد سعید نے کافی پیش رفت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انجینئر رشید کشمیر وارد، سجدہ کیا اور کشمیریوں کی عزت بحال کرنے کی بات کی - Engineer Rashid

واضح رہے کہ انجینئر رشید کو پانچ اگست 2019 میں دفعہ 370 کہ منسوخی کے بعد گرفتار کیا گیا جبکہ ان پر ٹیرر فنڈنگ اور منی لانڈرنگ سے متعلق الزامات عائد کئے گئے۔ انہیں دہلی کی تہاڑ جیل میں قید رکھا گیا۔ عدالت کے حکم پر انہیں گذشتہ روز جیل سے رہا کیا گیا، عدالت نے انہیں دو اکتوبر تک عبوری ضمانت دی ہے۔ گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں انجینئر رشید جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک بڑا چہرہ بن کر ابھرے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے جموں و کشمیر اسمبلی میں 11 سال لنگیٹ حلقہ کی نمائندگی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.