اننت ناگ: بی جے پی صدر جموں کشمیر، رویندر رینا نے کہا پارلیمانی الیکشن میں جموں کشمیر کی تمام نشستوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت ہوگی۔انہوں نے کہا جس طرح وزیر اعظم نریندر مودی نے غریب دوست اسکیموں کو عمل میں لایا ہیں، اور آج کے دور میں غریبوں کو اس کا حق مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہاں کے لوگ بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانا میں اپنا ووٹ دیں گے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار اننت ناگ کے کھنہ بل ڈاک بنگلو میں پارٹی ورکران سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کہا: 'ملک میں لوک سبھا انتخابات کا بگل بج چکا ہے اور ملک بھر کی طرح جموں وکشمیر میں بھی سیاسی ہل چل تیز ہوگئی ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ بے بی جے پی کے امیدوار یونین ٹریٹری کے تمام پانچوں نشستوں پر انتخابات لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔
پاکستان عام انتخابات میں دھاندلیوں اور بے ضابطگیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان انتخابات میں مواصلاتی نظام انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر پابندی سے حالات پیچیدہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی امن کے خواہاں ہیں اور امید ہے کہ پاکستان میں جلد امن وامان اور جمہوری نظام قائم ہوگا۔
مزید پڑھیں: جموں وکشمیر میں اب کی بار بی جے پی کا وزیر اعلیٰ بنے گا: رویندر رینا
پارٹی صدر نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی اسکیموں کو گھر گھر پہنچانے کا کام کریں اور پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھے، تاکہ آنے والے پارلیمنٹ الیکشن میں بی جے پی بھاری اکثریت سے کشمیر میں جیت درج کریں۔