ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں ووٹرز بیداری پروگرام منعقد - SVEEP

ضلع انتظامیہ بارہمولہ کی جانب سے لڈورہ علاقے میں SVEEP مہم کے تحت منعقدہ ووٹرز بیداری پروگرام میں مقامی باشندوں خاص کر طلبہ کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

بارہمولہ میں ووٹرز بیداری پروگرام منعقد
بارہمولہ میں ووٹرز بیداری پروگرام منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 3:25 PM IST

بارہمولہ میں ووٹرز بیداری پروگرام منعقد

بارہمولہ: سسٹمیٹک ووٹر ایجوکیشن الیکٹورل پارٹیسیپیشن(SVEEP) مہم کے ایک حصے کے طور پر ووٹنگ سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے لاڈو، لڈورہ، رفیع آباد میں ووٹرز بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) سوپور شبیر احمد رینہ نے کی جبکہ نوڈل آفیسر ایس وی ای پی، بارہمولہ بلبیر سنگھ رینا، اے ای آر اوز، بی ایل اوز سمیت مقامی اسکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ، مقامی باشندوں اور طلباء کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ووٹنگ سے متعلق بیداری کے عالوہ کھیل سرگرمیاں بھی شامل تھیں، جن میں سنو کرکٹ، سنو آرٹ، اسکٹس وغیرہ میں مقامی بچوں نے شرکت کرکے اپنے فن پاروں کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے، اے ڈی سی نے اس بات پر زور دیا کہ ان تقاریب کے انعقاد کا مقصد انتخابی خواندگی کو فروغ دینا اور انتخابی عمل کے بارے میں بیداری کو عام کرنا ہے۔ اسی طرح رائے دہندگان کو بااختیار بنانا، خاص طور پر پہلی بار ووٹنگ میں شرکت کرنے والے نوجوان ووٹروں کو انتخابی عمل میں شرکت کرنے پر آمادہ کرنا ہے۔

اے ڈی سی نے جمہوری نظام میں اہل ووٹر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تقریب میں موجود سبھی افراد خاص طور پر نئے ووٹرز سے کہا کہ وہ عام انتخابات میں دل و جان سے حصہ لیں اور اپنے ایسے نمائندے منتخب کریں جو ان کی امنگوں کو سمجھ سکیں اور تعمیر و ترقی انجام دے سکیں۔ تقریب میں بوتھ لیول آفیسرز نے بھی شرکت کی جنہوں نے حاضرین کو انتخابی عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: اوڑی میں سنو فٹ بال کی مقبولیت میں اضافہ

بعد ازاں اے ڈی سی نے سی ای او اور اے سی ڈی کی موجودگی میں پروگرام کے دوران منعقدہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے مقامی نوجوانوں اور طلباء میں شرکت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ تقریب کے انعقاد پر مقامی باشندوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقاریب سے مقامی سیاحت کو فروغ ملتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.