ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں ووٹوں کی گنتی جاری، نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف کو سبقت - LOK SABHA ELECTION RESULT 2024 - LOK SABHA ELECTION RESULT 2024

اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کے لئے آج صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔اننت ناگ میں لوگ بے صبری سے مکمل ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے منتظر ہیں۔ اس حلقے سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف کو سبقت حاصل ہوئی ہے۔

اننت ناگ میں ووٹوں کی گنتی جاری ،نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف کو سبقت
اننت ناگ میں ووٹوں کی گنتی جاری ،نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف کو سبقت (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 3:36 PM IST

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے اننت ناگ -راجوری پارلیمانی حلقہ میں ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔پر بھی این سی کے میاں الطاف سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر پہلے رونڈ سے ہی سبقت بنائے ہوئے ہیں جبکہ ان کی حریف پی دی پی صدر و سابقہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی دوسرے نمبر پر اور اپنی پارٹی کے امیدوار ظفر اقبال منہاس تیسرے نمبر پر ہے۔ لیکن ابھی ووٹوں کے کچھ رونڈ کی گنتی باقی ہیں۔ لہذا کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اننت ناگ میں ووٹوں کی گنتی جاری ،نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف کو سبقت (etv bharat)

دیگر لوک سبھا سیٹوں کی طرح جموں کشمیر کی پانچ پارلیمانی نشست پر ووٹوں کی گنتی کا صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا ۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل پہلے ہی دی گئی ہے جبکہ گنتی مراکز کے اردگرد سیکورٹی کو بھی چوکس کر دیا گیا ہے۔ اننت ناگ میں گنتی مرکز گورنمنٹ ڈگری کالج بائز، کھنہ بل میں قائم کیا گیا ہے، جس کے آس پاس صبح سویرے سے ہی دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں؛ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو واضح اکثریت، حیدرآباد سے اویسی آگے، اورنگ آباد سے امتیاز جلیل ہیچھے - LOK SABHA ELECTION RESULT 2024

اس نشست پر محبوبہ مفتی، میاں الطاف سمیت کل 20امیدوار میدان میں ہیں۔یہ پارلیمانی نشست میں 18 حلقوں پر مشتمل ہے، جن میں 18 لاکھ سے زیادہ ووٹرز ہیں، اس نشست پر کل 20 امیدوار میدان میں ہیں جن کی سیاسی قسمت کا فیصلہ آج یعنی 4 جون کو ہوگا۔ واضح رہے کہ اننت ناگ - راجوری پارلیمانی نشست پر 25 مئی کو تقریبا 53 فیصد ووٹنگ شرح رکارڈ کی گئی جو گزشتہ تین دہائیوں میں ریکارڈ ووٹنگ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.