ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اے ایم یو میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان - AMU Summer Vacation

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 7:49 PM IST

AMU Announces Summer Vacation: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے مرکزی کیمپس اور ملاپورم، مرشد آباد اور کشن گنج مراکز کے لیے 16 جون 2024 سے 30 جولائی 2024 تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

۱
۱

علی گڑھ (اتر پردیش): علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) جوائنٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس کے مطابق اے ایم یو کے مرکزی کیمپس - ملاپورم، مرشد آباد اور کشن گنج مراکز کے لئے 16 جون 2024 سے 30 جولائی 2024 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ فیکلٹی آف میڈیسن کے لیے موسم گرما کی تعطیلات تدریسی عملے کے لیے دو مرحلوں میں 18 مئی سے 23 جون 2024 تک اور 25 جون سے 31 جولائی 2024 تک رہیں گی۔

ا
علی گڑھ یونیورسٹی میں گرمائی تعطیلات

ایم بی بی ایس طلبہ کے لیے موسم گرما کی تعطیلات 14 جون سے 23 جون 2024 تک 10 دن کیلئے ہوں گی جب کہ بی ڈی ایس، سال اوّل بیچ 2023، سال دوم بیچ 2022 اور سال سوم بیچ 2021 کے لیے یکم جون سے 20 جون تک ہوں گی۔ بی ڈی ایس سال آخر، بیچ 2020 کے لیے موسم گرما کی تعطیلات 21 جون سے 30 جون 2024 تک رہیں گی۔

اسی طرح بی ایس سی، پیرامیڈیکل کالج کے طلباء کے لئے 21 جون سے 10 جولائی 2024 تک موسم گرما کی تعطیلات رہیں گی، جب کہ بی ایس سی نرسنگ، سمسٹر دوم، چہارم و پنجم کے طلباء کی موسم گرما کی تعطیلات 27 جون سے 6 جولائی 2024 تک رہیں گی۔ فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے لیے موسم گرما کی تعطیلات اساتذہ کے لئے پہلے مرحلہ میں 3 جون سے 6 جولائی 2024 تک اور دوسرے مرحلہ میں 8 جولائی سے 9 اگست 2024 تک رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پروفیسر نعیمہ خاتون اے ایم یو کی پہلی خاتون وائس چانسلر مقرر - AMU New VC

فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے طلباء کے لیے 3 جون سے 20 جون 2024 تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایم یو کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 16 جون سے 15 جولائی 2024 تک رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.