ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مرکزی بجٹ 2024: جموں و کشمیر کیلئے37،277 کروڑ روپے کا بجٹ مختص

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 3:56 PM IST

Updated : Feb 1, 2024, 11:00 PM IST

Budget 2024-25 مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں عبوری بجٹ 2024-25 پیش کیا جس میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کا بجٹ بھی شامل تھا۔ موصوفہ نےعبوری بجٹ 56 منٹ میں پیش کیا۔

Etv Bharatunion-budget-2024-25-jammu-and-kashmir-gets-rs-37277-crore
Etv Bhمرکزی بجٹ 2024: جموں و کشمیر کیلئے37،277 کروڑ روپے کا بجٹ مختصarat

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں عبوری بجٹ 2024-25 پیش کیا۔ اس عبوری بجٹ میں جموں و کشمیر کے لیے 37,277.74 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یاد رہے یونین ٹریٹری بننے کے بعد مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 5ویں بار جموں وکشمیر کا بجٹ پیش کیا۔ جموں و کشمیر کے لیے اگلے مالی سال کے لیے 37،277.74 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس میں سے 35,619.30 کروڑ روپے جموں و کشمیر میں وسائل کے فرق کو پورا کرنے کے لیے رکھے گئے ہیں۔ وسائل میں تفاوت کا مطلب یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں جو منصوبے پہلے سے چل رہے ہیں، ان پر کام جاری رکھا جائے گا اور خطے کی آمدن کے پس منظر میں ان منصوبوں پر ہورہے کام کو متاثر ہونے نہیں دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

جموں کشمیر میں آخری بار سال2018-19میں ریاستی اسمبلی میں محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی اور بھاجپا کی مخلوط حکومت نے پیش کیا تھا ۔ اسکے بعد ریاست میں اسمبلی معطل کی گئی اور گورنر راج نافذ کیا گیا جو بعد ازاں صدر راج میں تبدیل ہوگیا۔ 2018 میں جب محبوبہ مفتی نے دوبارہ حکومت بنانے کیلئے راج بھون سے رجوع کیا تو اسوقت کے گورنر ستیہ پال ملک نے کسی جائز دلیل کے بجائے اسمبلی کو ہی تحلیل کردیا۔ مالی سال2019-20 کیلئے گورنر کی قیادت والی ریاستی انتظامی کونسل نے جموں کشمیر کیلئے بجٹ منظور کیا تھا۔

اگست 2019 میں جموں و کشمیر کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کیا گیا اور تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست کا درجہ گھٹا کر اسے مرکزی علاقہ بنایا گیا۔ تب سے جموں و کشمیر اور لداخ کیلئے مرکزی حکومت ہی بجٹ کا تعین کرتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست کی حیثیت تبدیل ہونے کے بعد نرملا سیتھا رمن نے ہی ہر بار جموں و کشمیر کا بجٹ پیش کیا ہے۔

پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے عبوری بجٹ کے تناظر میں وادی کی تجارتی انجمنوں نے مرکزی حکومت سے جموں وکشمیر کے چھوٹے تاجروں کیلئے ایک مالیاتی پیکیج کے اعلان کی اپیل کی تاکہ یہاں عام تجارتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے جو گزشتہ برسوں کے دوران نقصانات سے دوچار ہوئی ہیں۔

Last Updated : Feb 1, 2024, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.