ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں عدم شناخت لاش برآمد - Body Recovered in Budgam

ریشی پورہ، بڈگام میں جمعہ کی سہ پہر پولیس نے ایک عدم شناخت لاش کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی و طبی لوازمات شروع کر دی۔

بڈگام میں عدم شناخت لاش برآمد
بڈگام میں عدم شناخت لاش برآمد (Representational Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 8:05 PM IST

بڈگام (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جمعہ کی سہ پہر ریشی پورہ علاقے میں ایک عدم شناخت لاش بر آمد ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق مقامی باشندوں کو سبدن پل کے قریب ایک شخص کی لاش دیکھنے کے بعد فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے لیے اسپتال پہنچایا۔

بڈگام پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی طبی و قانونی لوازمات انجام دی جا رہی ہیں اور شناخت کے حوالہ سے بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیے جانے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد ہی میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ فطری موت یا قتل کے حوالہ سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، تفتیش اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پولیس کسی نتیجے پر پہنچے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع کے سازنی پورہ علاقے میں بھی دو ماہ قبل اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک عدم شناخت لاش برآمد ہوئی تھی۔ عوامی مقامات پر اس طرح کی افراد کی لاشیں برآمد ہونے سے عوام میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپوارہ میں گلا کٹی ہوئی لاش برآمد - Throat Slit Body Recovered

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.