سریگفوارہ، بجبہاڑہ: بی جے پی کے نائب صدر جموں وکشمیر صوفی محمد یوسف نے اپنے آبائی حلقہ سریگفوارہ بجبہاڑہ میں ووٹ ڈالا۔ صوفی یوسف نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ان علاقائی پارٹیوں کو پتہ چلے جو پتھراؤ اور ہڑتالوں کی آڑ میں چند ہزار ووٹوں سے ایم ایل اے بنتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام بلا خوف ووٹ ڈالنے کے لیے نکل رہے ہیں کیونکہ لوگ بدلاؤ چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید - JK Assembly Elections 2024 |
واضح رہے کہ بی جے پی کے صوفی محمد یوسف کا مقابلہ پی ڈی پی کی التجا مفتی اور این سی کے ڈاکٹر بشیر احمد ویری کے ساتھ ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ اننت ناگ کے سات حلقوں میں بجبہاڑہ سریگفواڑ ایک واحد حلقہ ہے جہاں پر صرف تین امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں پی ڈی پی کی التجا مفتی، این سی کے ڈاکٹر بشیر احمد ویری اور بے جے پی کے صوفی محمد یوسف شامل ہیں، مانا جاتا ہے کہ اس حلقہ میں ایک بار پھر این سی اور پی ڈی پی کے امیدواروں کے درمیان شدید مقابلہ ہے۔