ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ادھمپور انکاؤنٹر، محاصرے میں تین سے چارعسکریت پھنسے ہوئے ہیں: ڈی آئی جی - Udhampur Encounter - UDHAMPUR ENCOUNTER

منگل کی صبح جموں کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز نے مشترکہ طور ضلع ادھمپور کے بسنگ گڑھ کو محاصرے میں لیکر چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کر دی۔ یہ محاصرہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ا
ادھمپور میں محاصرہ دوسرے روز بھی جاری (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 3:13 PM IST

ادھمپور (جموں کشمیر) : صوبہ جموں کے ادھم پور ضلع میں بسنت گڑھ علاقے کے گھنے جنگلات میں منگل کو سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا جو ابھی بھی جاری ہے۔ جموں کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی فورسز کے مشترکہ گروپ نے عسکریت پسندی مخالف آپریشن شروع کیا اور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے کے بالائی علاقوں کو محاصرے میں لیکر چھپے عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کی اور عسکریت پسندوں نے حفاظتی اہلکاروں پر فائرنگ کی جو تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔

ڈی آئی جی، ادھم پور، رئیس محمد بٹ نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’’علاقے میں مشکوک / عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے مخصوص معلومات حاصل کرنے کے بعد، ہماری پارٹیوں کی جانب سے منگل کی صبح تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ پولیس اسٹیشن بسنت گڑھ کے علاقے خانید میں عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کے ساتھ کنٹیکٹ قائم (تصادم شروع) ہوا ہے اور آپریشن جاری ہے۔‘‘

بدھ کے روز ڈی آئی نے ادھمپور نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ’’گزشتہ تین چار روز سے ہم یہاں کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے اور کل ہمیں مشکوک نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص معلومات ملی جس کے بعد ہم نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ کل صبح ہم نے آپریشن شروع کیا اور تقریبا 4:30 بجے عسکریت پسندوں کے ساتھ کنٹیکٹ قائم کیا گیا اور 2 گھنٹوں میں دو بار آمنا سامنا ہوا۔ اب بھی، ہماری اطلاع کے مطابق تین سے چار عسکریت پسندوں کا ایک گروپ ہمارے محاصرے میں پھنس گیا ہے اور اس کی وجہ سے آج دوسرے دن بھی آپریشن جاری ہے۔ ہمیں امید ہے کہ گروپ کو جلد از جلد بے اثر کر دیا جائے گا۔‘‘

یاد رہے کہ جموں خطے میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں رواں برس کافی اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد خطے میں روزانہ کی بنیادوں پر عسکریت پسندی مخالف آپریشن چلائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ انکاؤنٹر میں دو جوان زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.