ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں دو نوجوانوں نے حفظ قرآن مکمل کیا - Two boys completed Hafiz Quran

ضلع پلوامہ میں واقع دارالعلوم حضرت سلطان العارفین کے زیر اہتمام منعقدہ تکمیل حفظ قرآن کریم کی تقریب میں حفظ قرآن مکمل کرنے پر حوصلہ افزائی کی گئی۔اس موقع پر نوجوانوں کو خصوصی اعزاز اور سند سے نوازا گیا۔

پلوامہ میں دو نوجوانوں نے حفظ قرآن مکمل کیا
پلوامہ میں دو نوجوانوں نے حفظ قرآن مکمل کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 6:53 PM IST

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترچھل میں واقع مرکز جامع مسجد شریف میں ارالعلوم حضرت سلطان العارفین نے حقانی میموریل ٹرسٹ کے تعاون سے شہدائے کربلا کانفرنس و جشن دستار بندی پروگرام کا انعقاد کیا۔

پلوامہ میں دو نوجوانوں نے حفظ قرآن مکمل کیا (etv bharat)

اس پروگرام کے دوران وادی کے مختلف حصوں سے اسلامی اسکالر، علماء دین نے شرکت کی اور اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور اسلامی مجلس کے اختتام پر قرآن پاک حفظ کرنے والے دو نوجوان لڑکوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مبشر مختار خان اور مدثر لطیف خان دو نوجوان طالب علم نے دارالعلوم حضرت سلطان العارفین میں ایک سال میں پورا قرآن پاک حفظ کیا۔مرکزی جامع مسجد شریف ترچھل پلوامہ میں منعقدہ مجلس شہدائے کربلا کانفرنس و جشن دستار بندی میں وادی کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ مقامی لوگوں نے دارالعلوم کے خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:بانڈی پورہ: زیارت گاہ بزرگ ننگا باجی پرسالانہ عرس کا اہتمام

حافظ محمد اقبال پرنسپل دارالعلوم حضرت سلطان العارفین نے کہا کہ دارالعلوم حضرت سلطان العارفین وادی کے نوجوانوں کو اسلامی معلومات مفت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال دو نوجوان لڑکوں نے حافظ قرآن مکمل کیا اور اگلے سال تقریباً 4 حافظ قرآن مکمل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.