ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ کے سنزوھتر اور بیگمباغ علاقے میں پینے کے پانی کی قلت - پلوامہ کے گاؤں میں صاف پانی کی قلت

Drinking Water Scarcity in Pulwama Villages: ضلع پلوامہ کے سنزوھتر اور بیگمباغ علاقے میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان علاقوں میں اگرچہ محمکہ جل شکتی کی جانب سے ٹینکروں سے پانی سپلائی کیا جارہا ہے تاہم مقامی لوگوں کے مطابق وہ کافی نہیں ہے۔

ضلع پلوامہ کے سنزوھتر اور بیگمباغ علاقے پینے کے صاف پانی کی قلت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 1:16 PM IST

ضلع پلوامہ کے سنزوھتر اور بیگمباغ علاقے پینے کے صاف پانی کی قلت

پلوامہ: جہاں سرکار جل جیون میشن کے تحت ہر گھر جل ہر گھر نل پہچانے کی بات کر رہی ہے، وہیں ضلع پلوامہ میں مختلف دیہات ایسے ہیں جہاں پر عوام کو پینے کے صاف پانی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع پلوامہ کے سنزوھتر اور بیگمباغ علاقے کے لوگوں کے بینے کے صاف پانی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان علاقوں میں رہنے والے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جہاں سرکار ایک جانب دعویٰ کر رہی ہے کہ سبھی لوگوں کو جل جیون مشن کے تحت پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے تاہم اس حوالے سے ان علاقوں میں آج تک کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وادی میں برفباری سے بہتر پیداوار کی امیدیں بڑھیں

انہوں نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محمکہ جل شکتی کے افسران سے اپیل کی کہ وہ ان کے لیے پینے کے صاف پانی کا انتظام کریں تاکہ انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ ہو۔ اس ضمن میں محمکہ جل شکتی کے ایکزیکٹیو انجنئیر نثار احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے بیگمباغ علاقے کے لیے سرکار کی جانب سے ایک اسکیم کو منظور ملی ہے جس پر جلدی کام شروع کیا جائے گا۔ وہی سنزوھتر کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.